ہوم » نیوز » No Category

اندور ٹیسٹ : ٹیم انڈیا نے 557 پر اننگز کی ڈکلیئر ، نیوزی لینڈ نے بنائے 28 رن

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ٹیم انڈیا نے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن کے 3 وکٹ پر 267 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Oct 09, 2016 06:27 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اندور ٹیسٹ : ٹیم انڈیا نے 557 پر اننگز کی ڈکلیئر ، نیوزی لینڈ نے بنائے 28 رن
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ٹیم انڈیا نے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن کے 3 وکٹ پر 267 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔

اندور : تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ٹیم انڈیا نے پانچ وکٹ پر 557 رن بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ہے ۔اس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 28 رن بنالئےہیں ۔ گپتل 17 رن اور لاتھم 6 رن بناکر کریز پر موجود ہیں ۔


اس سے قبل  ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن کے 3 وکٹ پر 267 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ دوسرے دن وراٹ کوہلی اور رہانے نے شاندار بلے  بازی کا مظاہرہ کیا ۔  وراٹ کوہلی نے ڈبل سنچری بنائی  ۔  دونوں کے درمیان 465 رنوں کی ریکارڈ پارٹنر شپ ہوئی  ۔ تاہم وراٹ کوہلی 211 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد رہانے اور روہت شرما نے ٹیم انڈیا کی اننگز کو آگے بڑھایا ۔ مگر رہانے ڈبل سنچری بنانے سے چوک گئے اور 188 رن بناکر بولٹ کا شکار ہوگئے ۔ 188 رن کی اننگز میں رہانے نے چار چھکے اور 18 چوکے لگائے۔ اس کے بعد روہت شرما نے تیز رفتاری سے بلے بازی کی اور 62 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرلی ۔ روہت کی نصف سنچری کے مکمل ہوتے ہی کپتان وراٹ کوہلی نے 557 رن پر اننگز ڈکلیئر کردی ۔ روہت شرما 51 اور جڈیجہ 17 رن بناکر کریز پر موجود تھے ۔


تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کو 2-0 کی برتری حاصل ہے ۔ اس نے کانپور اور کولکاتہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے نمبر -1 ٹیسٹ ٹیم کا بھی درجہ حاصل کرلیا تھا ۔ لائیو اسکور یہاں دیکھیں ۔


ا س سے قبل گزشتہ روز  ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم کو پہلا جھٹکا 26 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ جتن پٹیل نے سلامی بلے باز مرلی وجے (10) کو ٹام لاتھم کے ہاتھوں کیچ کرا کر پویلین بھیجا ۔

اس کے بعد شیکھر دھون کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے سلامی بلے باز گوتم گمبھیر (29) نے پجارا کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا اسکور 60 تک پہنچایا ۔ اسی اسکور پر ٹرینٹ بالٹ نے گمبھیر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا ۔ گمبھیر نے اپنی اننگز میں 53 گیندیں کھیلیں اور تین چوکے اور دو چھکے لگائے ۔

دن کے دوسرے سیشن میں صرف ایک وکٹ چتیشور پجارا (41) کے طور پر گرا ۔ انہیں 100 کے مجموعی اسکور پر سینٹنر نے بولڈ کیا ۔ پجارا نے 108 گیندیں کھیلتے ہوئے چھ چوکے لگائے ۔
First published: Oct 09, 2016 10:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading