Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

    رانچی کے انجمن اسلامیہ اسپتال میں 4 ڈاکٹروں اور 8 نرسوں کی ہوگی بحالی ، نکالا گیا اشتہار

    انجمن اسلامیہ اسپتال میں چار ایم ڈی کوالیفائیڈ ڈاکٹروں اور آٹھ جی این ایم نرسوں کے ساتھ ساتھ ایک ایم ایس / ڈی اے انیستھیٹس کی تقرری کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔

    • Share this:
    رانچی کے انجمن اسلامیہ اسپتال میں 4 ڈاکٹروں اور 8 نرسوں کی ہوگی بحالی ، نکالا گیا اشتہار
    رانچی کے انجمن اسلامیہ اسپتال میں 4 ڈاکٹروں اور 8 نرسوں کی ہوگی بحالی ، نکالا گیا اشتہار

    عظیم مجاہد آزادی اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے ذریعہ قائم کردہ انجمن اسلامیہ کے ماتحت انجمن اسلامیہ اسپتال میں چار ایم ڈی کوالیفائیڈ ڈاکٹروں اور آٹھ جی این ایم نرسوں کے ساتھ ساتھ ایک ایم ایس / ڈی اے انیستھیٹس کی تقرری کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ اس کے لئے اشتہار نکالے گئے ہیں ۔ آئندہ چھ ستمبر کو انجمن اسلامیہ اسپتال کی دوسری منزل پر صبح گیارہ بجے سے انٹرویو کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔


    واضح رہے کہ انجمن اسلامیہ اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ تمام مذہب و ملت کے مریض اس غریب پرور اسپتال میں علاج کے لئے آتے ہیں ۔ ساٹھ بیڈ والے اس اسپتال میں دو درجن سے زائد ڈاکٹر اپنی خدمات پیش کرتے ہیں ۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر حالیہ دنوں میں اس اسپتال میں لفٹ اور سات ڈیلکس کمروں کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ اب اس اسپتال میں پانچ بیڈ والے آئی سی یو ، سٹی اسکین ، ایم آر آئی اور ڈائلیسس کی سہولتیں دستیاب کرانے کی کوشش کی جارہی ہیں اور اس کے لئے ڈاکٹروں اور نرسوں کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔


     انجمن اسلامیہ اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
    انجمن اسلامیہ اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔


    بتایا جاتا ہے کہ سال 1967 میں شہر کی چند باوقار شخصیات کے ذریعہ محض ایک کمرہ میں علاج و معالجہ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا ۔ تب سے وقف کی زمین پر قائم یہ اسپتال ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اس اسپتال میں ہر مذہب کے ماہر ڈاکٹر اپنی خدمات پیش کرتے ہیں ۔ مختلف علاقوں سے مریض انتہائی کم خرچ پرعلاج کی امید کے ساتھ یہاں آتے ہیں ۔

    اسپتال انتظامیہ اور انجمن اسلامیہ کے ذمہ داران اسپتال کی بہبودی اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں ۔ بہتر سہولتوں اور قلیل خرچ کی وجہ سے یہ اسپتال غریبوں کا بڑا سہارا مانا جاتا ہے ۔
    Published by: Imtiyaz Saqibe
    First published: Aug 28, 2020 09:14 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading