بھنڈ۔: مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) کے ضلع بھنڈ (Bhind) میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک مسافر بس جمعہ کی صبح قومی شاہراہ پر ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ اس دردناک سڑک حادثے (road accident) میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 15 لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ بتادیں کہ بس گوالیار سے بریلی جا رہی تھی۔
معلومات کے مطابق حادثے کے ہوتے ہی چیخ و پکار مچ گئی۔ آس پاس کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر جائے حادثہ پر پہنچی۔ یہ حادثہ گوہد چوراہا تھانہ علاقے کے ڈاگ برکھڑی کے قریب پیش آیا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔