اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دنتے واڑہ میں بارودی سرنگ میں دھماکہ ، سی آر پی ایف کے سات جوان شہید

    رائے پور: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں نکسلیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکہ میں سی آر پی ایف کے سات جوان شہید ہو گئے ہیں ۔ یہ تمام جوان سی آر پی ایف کی 230 بٹالین کے تھے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:

      رائے پور: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں نکسلیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکہ میں سی آر پی ایف کے سات جوان شہید ہو گئے ہیں ۔ یہ تمام جوان سی آر پی ایف کی 230 بٹالین کے تھے۔ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ موقع پر ایک بہت بڑا گڈھا بھی بن گیا ، جبکہ سی آر پی ایف کی گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔
      بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام جوان سڑک سے گزر رہے تھے کہ تبھی سڑک کے درمیان میں بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں ان گاڑی آ گئی۔ دھماکے سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں بیٹھے سات جوان شہید ہو گئے۔ واقعہ کے بعد سڑک پر ایک بہت بڑا گڈھا بن گیا ۔ جوانوں کی لاشیں دور دور تک بکھری ہوئی نظر آئیں ۔
      واضح رہے کہ 6 اپریل 2010 کو نکسلیوں نے سی آر پی ایف پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا تھا۔

      naxal 3

      چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں مكرانا کے گھنے جنگلوں میں نکسلیوں نے مرکزی ریزرو پولیس فورس کے گشت پر حملہ کرکے 75 جوانوں کو شہید کردیا تھا۔ مرنے والوں میں 74 سی آر پی ایف کے تھے اور ایک ضلع پولیس کا ہیڈ کانسٹبل تھا۔

      naxal 2

      First published: