ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

گنا: بھیانک سڑک حادثہ میں گئی 8 مزدوروں کی جان، تقریبا 50 زخمی

ہلاک شدگان کی فی الحال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ صرف اتنا پتہ چلا ہے کہ سبھی اترپردیش کے رہنے والے تھے اور مہاراشٹر سے لوٹ رہے تھے۔

  • Share this:
گنا: بھیانک سڑک حادثہ میں گئی 8 مزدوروں کی جان،  تقریبا 50 زخمی
گنا: بھیانک سڑک حادثہ میں گئی 9 مزدوروں کی جان، 50 سے زیادہ زخمی

گنا۔ مدھیہ پردیش کے گنا کے نزدیک ایک بھیانک سڑک حادثہ میں 8  مزدوروں (labours)  کی موت اور تقریبا 50 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ کنٹینر اور مسافر بس کی آمنے سامنے کی ٹکر سے ہوا۔ سبھی مزدور کنٹینر میں سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے افسر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فورا ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا۔ ہلاک شدگان کی فی الحال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ صرف اتنا پتہ چلا ہے کہ سبھی اترپردیش کے رہنے والے تھے اور مہاراشٹر سے لوٹ رہے تھے۔



گنا کے کینٹ تھانہ علاقے کے پاس رات تقریبا ڈھائی بجے یہ حادثہ ہوا۔ مسافر بس اور کنٹینر میں زبردست ٹکر کے بعد چیخ پکار مچ گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ 8 مزدوروں کی وہیں جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں 50  مزدور زخمی ہو گئے۔ سبھی مزدور اپنے کنبوں کے ساتھ کنٹینر میں سوار تھے۔ حادثہ ہوتے ہی کنٹینر کا ڈرائیور جائے حادثہ سے بھاگ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سبھی مزدور مہاراشٹر سے اپنے گھر اترپردیش جا رہے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
First published: May 14, 2020 07:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading