ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

رانچی میں پان مصالحہ اور تمباکو فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، کورونا کے خطرات کے پیش نظر کاروائی

ڈپٹی کمشنر رانچی چھوی رنجن کی ہدایت کے مطابق ضلع رانچی کے شہری اور دیہی علاقوں میں عوامی طور پر 11 برانڈ کے پان مصالحہ جات اور تمباکو نوشی اور کھلے طور پر سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ شہری علاقوں میں چھاپہ ماری کے لئے 13 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جس میں زونل آفیسر کو مجسٹریٹ کے طور پر لیا گیا ۔ ہر ٹیم کے ساتھ ایک میڈیکل آفیسر اور پولیس آفیسر کو شامل کیا گیا۔

  • Share this:
رانچی میں پان مصالحہ اور تمباکو فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، کورونا کے خطرات کے پیش نظر کاروائی
رانچی میں پان مصالحہ اور تمباکو فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، کورونا کے پیش نظر کارروائی

رانچی۔ ڈپٹی کمشنر رانچی چھوی رنجن کی ہدایت کے مطابق  ضلع رانچی کے شہری اور دیہی علاقوں میں عوامی طور پر 11 برانڈ کے پان مصالحہ جات اور تمباکو نوشی اور کھلے طور پر سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

شہری علاقوں میں چھاپہ ماری کے لئے 13 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جس میں زونل آفیسر کو مجسٹریٹ کے طور پر لیا گیا ۔ ہر ٹیم کے ساتھ ایک میڈیکل آفیسر اور پولیس آفیسر کو شامل کیا گیا۔ دیہی علاقوں کے لئے بلاک ڈولپمنٹ آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں کارروائی کریں۔ چھاپہ مار ٹیموں کی ممنوعہ پان مصالحوں اور کوٹپا 2003 کے تحت کارروائی کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لاء اینڈ آرڈر رانچی ، سپریٹنڈنٹ آف پولیس رانچی کے ذریعہ پریس بریفنگ کی گئی۔


بریفنگ کے بعد چھاپہ مار ٹیموں اور پولیس فورس کے ساتھ پورے شہر میں چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کا آغاز ہوتے ہی شہر میں افراتفری پھیل گئی ، چھاپوں کے دوران 200 سے زائد دکانوں کی چھان بین کی گئی ۔ اس دوران 166 چالان کاٹے گئے اور تقریبا 35000 روپے معاشی جرمانہ عائد کیا گیا۔


ڈپٹی کمشنر رانچی کی ہدایات کے مطابق اسکولوں میں یلو لائن (تمباکو کی فروخت پر پابندی کے لئے کسی بھی قسم کے پان مصالحہ کے 100 گز کا فاصلہ) کی حد بندی کی گئی۔ اس مہم کو 2 سے 3 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ممنوعہ 11 برانڈز پان مصالحہ کو ضلع رانچی کے تمام سرحدی علاقوں میں گہری چیکنگ کا حکم دیا گیا تاکہ اس طرح کے ممنوعہ پان مصالحہ کی اسمگلنگ پر پابندی لگائی جاسکے۔ آنے والے دنوں میں اس طرح کی چھاپہ مار مہمات مستقل طور پر چلائی جائیں گی اور کالعدم پان مصالحہ کے خلاف آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ میونسپل کمشنر رانچی نے کتنے دکانداروں کو لائسنس جاری کیے ہیں اس تعلق سے معلومات فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔

* * آپ کی حفاظت آپ کے ہاتھ
*
* کورونا وائرس کے انفیکشن کا خطرہ کم کریں
*
* چہرے کا ماسک استعمال کریں
* * معاشرتی دوری کی تعمیل
* * صابن سے ہاتھ دھونا یاد رکھیں
* * اگر آپ کو کھانسی ، بخار یا سانس لینے میں دشواری ہو تو ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں
** محتاط رہیں ، لاپرواہ نہ بنیں
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 02, 2020 12:48 PM IST