ایم پی وقف بورڈ کی سبھی زمینیں ہوئیں سرکاری، بورڈ کی غفلت سے وقف املاک کا وجود خطرے میں
ایم پی وقف بورڈ کی سبھی زمینیں ہوئیں سرکاری، بورڈ کی غفلت سے وقف املاک کا وجود خطرے میں
Madhya Pradesh News: مدھیہ پردیش میں وقف املاک کی نگرانی کے لئے وقف بورڈ جیسا ادارہ ضرور موجود ہے، لیکن وقف بورڈ کی غفلت سے بورڈ کی پندرہ ہزار سے زیادہ املاک ریوینو ریکار میں سرکاری لکھی جا چکی ہیں۔
بھوپال : مدھیہ پردیش میں وقف املاک کی نگرانی کے لئے وقف بورڈ جیسا ادارہ ضرور موجود ہے، لیکن وقف بورڈ کی غفلت سے بورڈ کی پندرہ ہزار سے زیادہ املاک ریوینو ریکار میں سرکاری لکھی جا چکی ہیں۔ بورڈ دستاویز کو درست کرنے کو لیکر نیوز 18 اردو کے ذریعہ جب بھی خبر دکھائی جاتی تو بورڈ کے ملازمین اور سرکاری افسران بورڈ کی تشکیل نہیں ہونے اور کسی چیئرمین کا نہ ہونے کا حوالہ دیتے تھے۔ ایم پی وقف بورڈ کو دوہزار اٹھارہ کے بعد اب نیا چیئرمین ملا ہے ۔ بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر صنوبر پٹیل نے اپنے عہد کا چارج لینے کے بعد جہاں وقف املاک پر بڑھے ناجائز قبضہ کے لئے سابقہ حکومتوں کی کارکردگی کو ذمہ دار ٹھہرایا تو وہیں انہوں نے وقف ریکارڈ کو درست کرنے کو لیکر بھی اپنے عزم کا اظہار کیا۔ وہیں نئے چیئرمین کی منشا پر ہی مائناریٹیز یونائیٹیڈ آرگنائزیشن نے سوال اٹھاتے ہوئے ان سے سرکاری تحویل میں موجود وقف املاک کو واپس لانے کا مطالبہ کیا۔
مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے نئے صدر ڈاکٹر صنوبر پٹیل نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خاص طور پر سی ایم شیوراج سنگھ اور ایم پی بی جے پی صدر وی ڈی شرما کا شکریہ کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے ایک بڑے ادارے میں کام کرنے کا موقع دیا ہے۔ یہ سچ ہے کہ وقف زمینوں پر ناجائز قبضے بڑھے ہیں لیکن اس کے لئے وہ پارٹی اور اس کی سیاست ذمہ دار ہے جس نے ہمیشہ منھ بھرائی کی سیاست کی ہے۔ وقف زمینوں پر جہاں بھی غلط طریقے سے قبضہ ہوا ہے اس پر کاروائی کی جائے گی ۔اسی کے ساتھ میں یہ بھی واضح کردوں کہ کسی کی زمین کو وقف بتا کر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی جائے گی۔ جب ڈاکٹر صنوبر پٹیل سے یہ پوچھا گیا کہ گزشتہ انیس سالوں سے مدھیہ پردیش میں اسی بی جے پی کی سرکار ہے جس کہ وہ رکن ہیں اور اسی سرکار میں گزشتہ سالوں میں ریوینیو ریکارڈ میں وقف کی سبھی املاک کو سرکاری لکھ دیا گیا، اس کے لئے کیا کریں تو انہو ںے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ آپ کے ذریعہ میری جانکاری میں آیا ہے اور میں اس کو لیکر سبھی کلکٹروں کو خط بھی لکھوں گا اور ریکارڈ کو درست کرنے کا کیا جائے گا۔ یہاں پر سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس پر کام ہوتا ہے اور آپ کو بہترین نتائج ملیں گے۔
وہیں مائناریٹیز یونائیٹیڈ آرگنائزیشن کے سکریٹری عبدالنفیس نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو تب مانیں گے جب وقف بورڈ کے چیئرمین سرکار کے قبضہ میں جو وقف کی زمینیں ہیں اسے وقف بورڈ میں واپس لانے کا کام کریں۔ صنوبر پٹیل سابقہ پارٹی کو گالی دے کو خود کو مشہور کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں کہ گزشتہ انیس سالوں سے صوبہ میں انہیں کی پارٹی کی سرکار ہے اور ان سے پہلے بھی بورڈ کے جو چیئرمین تھے، وہ بھی بی جے پی کے ہی تھے۔
انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی پندرہ ہزار سے زیادہ زمینوں کو ریوینو ریکارڈ میں سرکاری لکھنے کا پاپ انہیں کی پارٹی کی سرکار میں کیا گیا ہے اور ہم لوگوں کے ذریعہ بار بار میمورنڈم دینے اور حکومت سے مانگ کرنے کے بھی ریکارڈ درست نہیں کیا گیا۔ اس سے حکومت کی منشا صاف ظاہر ہوتی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔