ریاست مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کی سبھی ریکس چنئی سے بھوپال پہنچ گئی ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو یکم اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی بھوپال سے دہلی کے لئے روانہ کریں گے ۔وندے بھارت ایکسپریس راجدھانی بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے دہلی کے لئے روانہ ہوگی۔ ویسٹ سینٹرل ریلوے کو اس ٹرین کو چلانے اور دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس ہفتہ میں چھ روز بھوپال سے دہلی کے لئے چلے گی۔
بھوپال سے دہلی کے سات سو آٹھ کلو میٹر کے سفر کو ٹرین سات گھنٹہ پچاس منٹ میں طے کریگی۔اطلاع کے مطابق ٹرین صبح پانچ بج کر پچپن منٹ پر بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے دہلی کے لئے روانہ ہوگی اور دوپہر ایک بجکر پینتالیس منٹ پر دہلی پہنچے گی۔ واپسی کے لئے یہ ٹرین دوپہر دو بجکر پینتالیس منٹ پر دہلی سے روانہ ہوگی اور چار بجکر پینتالیس منٹ پر آگرہ پہنچے گی اور رات دس بجکر پینتس منٹ پر رانی کملا پتی اسٹیشن بھوپال پہنچے گی ۔
رمضان کے مقدس ماہ میں اس مشہور اداکار نے قبول کیا اسلام، بولے۔ اب دل کو سکون ملتا ہےراگھوچڈھا۔پرینیتی چوپڑا کے رشتےپرلگی مہر، عآپ کے رکن پارلیمنٹ ندی مبارکباد، الجھن میں فینسشتابدی کے مقابلے یہ ٹرین ایک سے دو گھنٹے پہلے پہنچے گی ۔وندے بھارت ایکسپریس کے لئے ٹرین کا کرایہ ابھی ریلوے نے طے نہیں کیا ہے ۔ریلوے افسران کے مطابق کرایہ پر غور کیا جارہا ہے جلد ہی اس کا اعلان کردیا جائے گا۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے وندے بھارت ایکسپریس کی سوغات ملنے پر جہاں پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے وہیں انہوں نے کانگریس قیادت کو طنز کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا یہ ایک تاریخی قدم ہے اور اس کی جتنی ستائیش کی جائے کم ہے۔ کانگریس نے تو دو شتابدی کو شروع کرنے میں ایک یگ بتا دیا تھا اور وزیر آعظم نریندر مودی جی نے تو آٹھ سال میں پورے ملک کے اندر نوسودیشی وندے بھارت ٹرین چلا دی اور مدھیہ پردیش بھوپال کو بھی یہ سوغات ملی ہے ۔ مدھیہ پردیش کی یہ خوش نصیبی ہے کہ یکم اپریل کو ہمارے عالمی لیڈر وزیر آعظم نریندر مودی جی اس کو شروع کرنے کے لئے آرہے ہیں ۔مدھیہ پردیش کے لئے یہ تاریخی لمحہ ہے اور ہم سب اس کے لئے اپنی پلکیں بچھائے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔