اب اسے سازش کہا جائے یا بھول :لیکن مدھیہ پردیش راجیہ شکشا کیندر کے ذریعہ پانچویں اور آٹھویں بورڈ کے امتحان میں سبھی اردو طلبا کو فیل کردیا گیا ہے۔ اردو زبان کے حوالے سے راجیہ شکشا کیندر کی بے اعتنائی نہ صرف اردو طلبا کو مشکل میں ڈال دیا ہے بلکہ وہ اپنی مارکشیٹ کو لے کر در در کی ٹھوکریں کھانے کو مجبور ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ راجیہ شکشا کیندر کے ذریعہ پانچویں اور آٹھویں بورڈ کی جو مارکشیٹ جاری کی گئی ہے۔ اس میں کسی ایک طلبا کے ساتھ ایسا ہوا ہے بلکہ جتنے بھی اردو طلبا ہیں ان کے اردو مضمون کے سامنے صفر لکھ دیا گیا ہے جس سے سبھی طلبا فیل ہوگئے ہیں۔ وہیں اس سلسلے میں راجیہ شکشا کیندر کا کہنا ہے کہ کچھ نا گفتہ وجوہات کے سبب ایساہوگیا تھا بہت جلد اس غلطی کو درست کرکے صحیح مارکشیٹ جاری کردی جائے گی۔ مائناریٹی اسکول ایسوسی ایشن کے صدر یعقوب مینن کہتے ہیں کہ جب سے پانچویں اور آٹھویں بورڈ کا نتیجہ جاری ہے اردو کے سبھی طلبا پریشان ہیں۔ اسے آپ بھول کہیں گے یا اردو طلبا کے تئیں سازش کہ مدھیہ پردیش سے پانچویں اور آٹھویں بورڈ امتحان شامل ہونے والے سبھی اردو طلبا کی مارکیشٹ میں اردو مضمون کے آگے صفر لکھ دیا گیا ہے۔ ہم نے اس تعلق سے مائناریٹی اسکول ایسو سی ایشن کی جانب سے راجیہ شکشا کیندر کو درخواست دی ہے کہ اردو طلبا کے نتائج کے معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور یہ دیکھیں کہ یہ کیسے ہوا کہ اردو مضمون کے سبھی طلبا فیل ہوگئے ہیں۔جو لوگ بھی اس کے لئے خطاوار ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور اردو طلبا کے نتائج و مارکشیٹ کو درست کرکے اسے دوبارہ جلد سے جلد جاری کیا جائے۔
میرے پاس بھی ہیں 2000 کے نوٹ! اب مجھے آگے کیا کرنا ہوگاَ جانئے مکمل طریقہ وہیں راجیہ شکشا کیندر کے ڈائریکٹر آر ایس کے دھن راجو نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اردو طلبا کا معاملے سامنے آیا ہے۔ ریکارڈ کو درست کیا جارہا ہے۔اردو طلبا کی کاپیاں چیک ہوئیں ہیں ۔ان کا نمبر مارکشیٹ میں چڑھانے سے رہ گیا تھا۔ جلد ہی ریکارڈ درست کرکے سبھی طلبا کی مارکشیٹ کو دوبارہ جاری کردیا جائے گا۔اردو طلبا اور ان کے والدین کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔