سونیا گاندھی کے خط پر امت جوگی نے ٹویٹ کرکے کانگریس پر سادھا نشانہ ، یاد دلائی یہ پرانی بات
سونیا گاندھی کے خط پر امت جوگی نے ٹویٹ کرکے کانگریس پر سادھا نشانہ، یاد دلائی یہ پرانی بات
چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں جنتا کانگریس چھتیس گڑھ کے ریاستی صدر امت جوگی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرکے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل پر نشانہ سادھا ہے ۔
چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں جنتا کانگریس چھتیس گڑھ کے ریاستی صدر امت جوگی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرکے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل پر نشانہ سادھا ہے ۔ دراصل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے خط پر امت جوگی نے ٹویٹ کرکے کانگریس سے جواب مانگا ہے ۔
امت جوگی نے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ یکم نومبر 2001 کو بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا ۔ نہرو – گاندھی کنبہ کے سب سے سینئر رکن بی کے نہرو کی اچانک موت کی وجہ سے سونیا گاندھی کا پروگرام رد ہونے جا رہا تھا ، لیکن میرے والد اور اس وقت کے وزیر اعلی اجیت جوگی کی اپیل پر وہ یہاں آئیں ۔ یہ ان کی چھتیس گڑھ کے عوام کے تئیں محبت تھی کہ کنبہ میں غم کی لہر کے باوجود وہ اسٹیٹ فیسٹول میں آئیں ۔
मुझे याद है कि १ नवम्बर २००१ को भी कुछ ऐसा ही हुआ था: नेहरू-गांधी परिवार के सबसे वरिष्ट सदस्य श्री बी॰के॰नेहरू के अकस्मात निधन के कारण आदरणीया सोनिया जी का कार्यक्रम रद्द होने जा रहा था किंतु तत्कालीन @ChhattisgarhCMO श्री @ajitjogi_cg के आग्रह पर वो यहाँ आईं।ये उनके छत्तीसगढ़ की https://t.co/g3rJGrzP1x
امت جوگی نے کہا کہ اب ایسا کیا ہوگیا ہے کہ ان کی جگہ دیر رات ان کا خط آیا ۔ اس کا جواب چھتیس گڑھ کانگریس اور بھوپیش بگھیل کو دینا چاہئے ۔ امت جوگی کے اس ٹویٹ کے بعد ریاست میں سیاسی گھمسان شروع ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔