ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

وزیر داخلہ امت شاہ نےکہا- ہندوستان پرجتنا حق میرا اور آپ کا ہے، اتنا ہی پاکستان سے آئے پناہ گزینوں کا بھی

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ (Amit Shah) نےکہاکہ 12 جولائی 1947 کو مہاتما گاندھی نےکہا تھا کہ جو بھی بھائی پاکستان میں رہ گئے، وہ جب ہندوستان آنا چاہیں آسکتےہیں۔ اب راہل گاندھی (rahul gandhi) بتائیں کیا آپ مہاتما گاندھی کو بھی نہیں مانیں گے۔

  • Share this:
وزیر داخلہ امت شاہ نےکہا- ہندوستان پرجتنا حق میرا اور آپ کا ہے، اتنا ہی پاکستان سے آئے پناہ گزینوں کا بھی
امت شاہ نے سی اے اے کو لے کر کانگریس اور ممتا بنرجی پر تنقید کی۔

جبل پور: مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون کو لےکرکانگریس پر تنقید کی۔ امت شاہ نے الزام لگاتے ہوئےکہا کہ 'کانگریس پارٹی نے ملک کی تقسیم مذہب کی بنیاد پر کی۔ تقسیم کے وقت مشرقی اور مغربی پاکستان سے ہندو، سکھ، جین، بودھ، پارسی اور عیسائی کو ہندوستان آنا تھا، مگر اس وقت حالات ٹھیک نہیں ہونےکے سبب وہ لوگ وہیں رہ گئے۔ جب تقسیم ہوا تو مشرقی اور مغربی پاکستان میں 31 فیصد ہندو تھے، اب 3 سے7 فیصد بچے ہیں۔ اب جواب دےکانگریس، کہاں گئے میرے بھائی'۔ امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان پر جتنا حق میرا اور آپ کا ہے، اتنا ہی حق پاکستان سے آئے ہوئے ہندو، سکھ، بودھ، عیسائی پناہ گزینوں کا ہے۔


شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں عام لوگوں کو بیدار کرنےکےلئے بی جے پی ملک گیر مہم چلا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو جبل پور پہنچے۔ وزیر داخلہ کے طورپر امت شاہ کا مدھیہ پردیش کا یہ پہلا سفر ہے۔ جبل پور کےگیریسن گراؤنڈ میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نےکہا کہ جبل پور ثقافت کے میدان میں الگ مقام رکھتی ہے۔ یہی سرزمین ہے، جو ماں نرمدا کے پاک پانی سے پاک زمین بنی ہے۔ یہ وہی سرزمین ہے، جہاں آچاریہ اوشو تعلیم کے لئےکام کرتے تھے۔ یہ وہی سرزمین ہے، جو امرشہید شنکر شاہ اور رگھو ناتھ شاہ کی بہادری سے سینچی گئی۔


راہل اور ممتا بتائیں یہ بات؟


امت شاہ نےکہا کہ بی جے پی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو لےکربیداری مہم چلا رہی ہے۔ عوامی مہم کی وجہ کانگریس اور راہل اینڈ کمپنی ہے۔ یہ راہل گاندھی، ممتا بنرجی، کیجریوال لوگوں کو بھڑکانےکا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا، میں راہل گاندھی اور ممتا بنرجی کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ بتائیں سی اے اے میں شہریت چھیننے کا ضابطہ کہاں ہے؟

'جو بھائی پاکستان میں رہ گئے وہ ہندوستان آنا چاہیں آسکتے ہیں'

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں رہنے والے اقلیتوں کا مذہب تبدیل کرا دیا گیا یا مار ڈالا گیا۔ ایک پناہ گزین کے طور پر ایسے بھائی اور بہن ہندوستان آئے۔ کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے امت شاہ نےکہا کہ آج کانگریس کے لوگ پورے ملک میں ہنگامہ مچار ہےہیں۔ 12 جولائی1947 کو مہاتما گاندھی نےکہا تھا کہ جو بھی بھائی پاکستان میں رہ گئے، جب ہندوستان آنا چاہیں آسکتے ہیں۔ بی جے پی کے قومی صدر نےکہا کہ اب راہل گاندھی، اب کیا آپ مہاتما گاندھی کو بھی نہیں مانیں گے۔
First published: Jan 12, 2020 06:18 PM IST