ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

صرف سرکاری تقریبات سے پورانہیں ہوگا سوچھتا ابھیان : امت شاہ

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے قومی صدر امت شاہ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے سوچھتا ابھیان کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ صرف سرکاری تقریبات کے انعقاد سے یہ مہم پوری نہیں ہوگی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 17, 2017 09:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
صرف سرکاری تقریبات سے پورانہیں ہوگا سوچھتا ابھیان : امت شاہ
بی جے پی صدر امت شاہ کی فائل فوٹو: گیٹی امیجیز۔

رانچی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے قومی صدر امت شاہ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے سوچھتا ابھیان کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ صرف سرکاری تقریبات کے انعقاد سے یہ مہم پوری نہیں ہوگی ۔ مسٹر شاہ نے یہاں ارگوڑا میدان میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کی صدسالہ تقریبات کے حصہ کے طور پر پارکوں اورتالابوں کے احیا کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ماننا ہے کہ عوامی تحریک بنائے بغیر صرف سرکاری تقریبات سے سوچھتا ابھیان کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا۔انھوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے سوچھتا کو عوامی تحریک بنا دیا ہے اور اب اسکا اثر بھی نظر آنے لگا ہے ۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت نے ریاست میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لئے پہلی کلاس سےپانچویں کلاس تک کے نصاب میں ’سوچھتا کا سنسکار ‘کےنام سے کتاب شامل کی ہے جو ایک اچھی پہل ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس سے بچپن سے ہی بچوں میں صفائی ستھرائی کے تئیں بیداری پیدا ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا خواب پوراکرنے کا عہدکیا ہے اور اسی سلسلہ میں سوچھتا ابھیان کی شروعات کی گئی ہے ۔

First published: Sep 17, 2017 09:25 PM IST