உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایم پی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی ایک ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان

    madhya pradesh: وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے گوالیار سینٹرل جیل میں کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ کی جیلوں میں بند قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal
    • Share this:
    مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر بڑا اعلان کیاہے۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے گوالیار سینٹرل جیل میں کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ کی جیلوں میں بند قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے صوبہ کی جیلوں میں بند قیدیوں کی ایک ماہ کی سزا کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    ڈاکٹر نروتم مشرا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر جیل میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرتا ہے گزشتہ سال بھوپال سینٹرل جیل میں قیدیوں کے بیچ کرشن جنم اشٹمی کا تہوار منایاتھا اور امسال گوالیار سینٹرل جیل میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی ہے۔ مجھے ایک ماہ کی قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا اختیار ہے اور کرشن جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر ایم پی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی ایک ماہ کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ نے گوالیار جیل میں تعمیر کام کرنے اور ایمبولنس دینے کا بھی اعلان کیا ۔ جب ڈاکٹر نروتم مشرا سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بھوپال دورے کو لیکر پوچھا گیا تو انہوں نے امت شاہ کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ بائیس اگست کو بھوپال آئیں گے اور بھوپال میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں شرکت کرینگے ۔

    MP: دھرم سنسد کے جواب میں ایم پی جمعیت علما کے زیر اہتمام ہوگا سدبھاونا سنسد کا انعقاد

    اونٹ۔گھوڑوں میں ملا Lumpy وائرس، راجستھان سے جانچ کیلئے بھیجے گئے نمونے پائے گئے پازیٹو
    وہیں قیدیوں کی سزا معاف کرنے کے تعلق سے جب نیوز ایٹین اردو نے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی ایم پی کے سکریٹری شیلندر شیلی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی سزا معاف کرنا ٹھیک ہے مگر اس میں ایسے قیدی نہیں ہونا چاہیئے جس طرح سے گجرات میں بلقیس جہاں معاملے سے وابستہ قیدیوں کی سزا معاف کی گئی ہے ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: