انتخابی سال میں امام و پجاریوں کے ذریعہ سیاسی بساط بچھانے کی کوشش
بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ نئے سال کے موقع پر امام و پجاریوں کو تحفہ دینے سے چھڑی سیاسی بحث
واضح رہے کہ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ سال نو کے موقعہ پر راجدھانی کے نیلم پارک میں ایک تقریب کا انعقاد کرکے امام و موزن کو نئے سال کے تحفہ کے طور پر انہیں جیکٹ پیش کی گئی۔
مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات اسی سال ہونگے۔ دوہزار تیئس کا آغاز ہوتے ہی سیاسی پارٹیوں نے اپنی سیاسی بساط کو جہاں بچھانا شروع کردیا ہے وہیں امام و پجاریوں کو سادھنے کی بھی کوشش شروع ہوگئی ہے۔ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ سال نو کے موقعہ پر امام و پجاریوں کو تحفہ پیش کئے جانے پر راجدھانی بھوپال میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔ کانگریس کے ذریعہ اسے عام بات قرار دیا جارہا ہے وہیں بی جے پی کا کہنا ہے کہ امام و پجاریوں سے ہمدردی جتانے والوں کو پندرہ ماہ کی حکومت میں کبھی یاد نہیں آئی۔ واضح رہے کہ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ سال نو کے موقعہ پر راجدھانی کے نیلم پارک میں ایک تقریب کا انعقاد کرکے امام و موزن کو نئے سال کے تحفہ کے طور پر انہیں جیکٹ پیش کی گئی۔ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال خوشحال ۔ہر سال کی طرح امسال بھی امام و پجاریوں کی دعائیں لینے کا کام کیا ہے۔ نئے سال کے موقعہ پر جہاں پورا دیش ناچنے گانے میں لگا ہے ،مستی میں لگا ہے۔ لوگ الگ الگ طریقے سے نیا سال منا رہے ہیں اور ہم اپنے طریقے سے خوشیاں منا رہے ہیں ۔ہم نے نئے سال کے موقعہ پر مسجد کے امام و مندر کے پجاریوں کو ہدیہ دیکر انہیں خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ۔یہ خوشحال رہیں گے یہ دعائیں دیں گے تو دیش خوشحال رہے گا۔نفرت کا خاتمہ ہوگا جب ہم آپس میں مل کر رہیں گے ۔
وہیں بی جے پی ترجمان نیہا بگا کا کہنا ہے کہ عارف مسعود اور ان کی پارٹی کی امام و پجاریوں سے محبت جگ ظاہر ہے ۔پندرہ مہینے کی کمل ناتھ سرکار میں کبھی امام اور پجاریوں کی یاد نہیں آئی۔ امام و پجاری اپنے مسائل کو لیکر در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے ۔ شیوراج سنگھ سرکار نے پجاریوں اور دیگر لوگوں کے مسائل کو حل کیا ہے تو انکا دھیان بھٹکانے کے لئے یہ کوشش کی جارہی ہے ۔ یہ ان کا چناوی ایجنڈا ہے اور کچھ نہیں ۔ پجاری اور دوسرے مذہبی لوگ جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کون ہے اور ان کے مسائل کون حل کر رہا ہے ۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔