ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

انجمن اسلامیہ اسپتال بہت جلد فراہم کرائےگا سپر اسپیشلٹی اسپتال جیسی سہولت

انجمن اسلامیہ کےصدر ابرار احمد نےکہا کہ شہر کے معروف اور مختلف امراض کے ماہرین ڈاکٹر کے ذریعہ صرف ۵۰ روپے کی معمولی فیس پر جانچ کرکے انہیں طبی مشورے فراہم کرا رہے ہیں۔

  • Share this:
انجمن اسلامیہ اسپتال بہت جلد فراہم کرائےگا سپر اسپیشلٹی اسپتال جیسی سہولت
انجمن اسلامیہ اسپتال بہت جلد فراہم کرائےگا سپر اسپیشلسٹی اسپتال جیسی سہولت

رانچی: انجمن اسلامیہ اسپتال رانچی نے غریب لوگوں کو بہتر علاج مہیا کرانے کی غرض سے لگاتار اور ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ گزشتہ کچھ ماہ قبل جب کورونا کا وبائی مرض کا تیزی سے پھیلاو ہوا تھا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی آمد و رفت مشکل ہو رہی تھی، اس وقت انجمن اسلامیہ اسپتال تقریباً سو حاملہ خواتین کا علاج کر زچہ اور بچہ کی جان بچائی۔ ایک ہفتہ قبل 130 کلو وزن کی ایک خاتون کی زچگی کو یہاں کے ڈاکٹروں نے نہایت کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔


واضح رہے کہ عظیم مجاہد آزادی اور ملک کے  پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے ذریعہ قائم کردہ انجمن اسلامیہ کے ماتحت ہے۔ انجمن اسلامیہ کےصدر ابرار احمد نے مذکورہ خیالات کا اظہار اسپتال انتظامیہ کمیٹی کی ایک نشست کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے معروف اور مختلف امراض کے ماہرین ڈاکٹر کے ذریعہ صرف ۵۰ روپے کی معمولی فیس پر جانچ کرکے انہیں طبی مشورے فراہم کرا رہے ہیں۔


ابرار احمد نے مزید کہا کہ بہت جلد اسپتال میں آئی سی یو اور ڈائیلیسس کی خدمات شروع کر دی جائے گی۔ اسپتال  کے چیف مڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید اقبال حسین نے بتایا کہ مریضوں کےلئے بہتر طبی خدمات پہنچانا ہمارا اہم مقصد اور ہدف ہے ۔ انجمن اسلامیہ کےجنرل سکریٹری حاجی مختار احمد نےکہا کہ اسپتال کےتمام ڈاکٹر اور نرس مریضوں کو بہتر علاج مہیا کرانے میں اپنی خدمات  انجام دے رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں اسپتال اپنے مریضوں کو وہ تمام سہولیات فراہم کرائے گا جو رانچی کےسوپر اسپیشلسٹ اسپتال فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔


اس نشست  میں محمد نجیب، غیاث الدین عرف منا بھائی، حاجی نواب، محمد عفان، ظفر کمال، اعجازالرحمان، محمد جاوید اختر، شیخ عمر، نسیم احمد، ایچ رحمان اور توقیر احمد نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسپتال میں عوام کی جانب  سے مشورے کے لئے ایک لیٹر باکس بھی رکھا گیا ہے، جس میں لوگ اپنے مشورے لکھ کر ڈال سکتے ہیں۔ مذکورہ معلومات انجمن اسلامیہ کے رابطہ عامہ آفیسر سید شمیم احمد نے دی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 28, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading