ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

لاک ڈاون کے دوران انجمن اسلامیہ رانچی کا مثالی کارنامہ ، ہر طرف ہورہی تعریف ، جانئے کیوں

انجمن اسلامیہ کے مولانا ابوالکلام آزاد ہال میں غریبوں کے لئے کھانا تیار کرنے کا عمل صبح سے ہی شروع ہوجاتا ہے ۔ اس کے بعد ضرورت مندوں تک کھانے کا پیکٹ پہنچانے کا انتظام کیا جاتا ہے ۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے دوران انجمن اسلامیہ رانچی کا مثالی کارنامہ ، ہر طرف ہورہی تعریف ، جانئے کیوں
لاک ڈاون کے دوران انجمن اسلامیہ رانچی کا مثالی کارنامہ ، ہر طرف ہورہی تعریف ، جانئے کیوں

کورونا لاک ڈاون میں انجمن اسلامیہ کے ذریعہ رانچی کے سینکڑوں غریب عوام کے لئے دوپہر کے کھانے کے ساتھ ساتھ افطار کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے ۔ انجمن کے اس کام میں درجنوں نوجوان اپنی بیش بہا خدمات پیش کر رہے ہیں ۔ کورونا لاک ڈاون کے دوران غریب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یومیہ مزدوری کر اپنی اور اپنے اہل خانہ کے لیے کھانے پینے کا انتظام کرنے والے لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں انجمن اسلامیہ کے ذریعہ ان کے کھانے کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان کے پیش نظر غریب روزے داروں کے لئے افطار کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔


شہر کے قلب میں واقع مولانا ابوالکلام آزاد ہال میں انجمن کی رسوئی بنائی گئی ہے ۔ اس رسوئی میں روزانہ بڑے بڑے دیغ میں کھانا تیار کیا جاتا ہے اور اس کے بعد تقریبا 2000 پیکٹ میں اسے پیک کیا جاتا ہے ۔ غریب عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے انجمن کی اس رسوئی میں اس کا نظم کیا گیا ہے۔


انجمن کے اس کام میں نوجوان رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔ رضاکار ندیم اختر کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم صبح سویرے شہر کے اطراف میں دیہی علاقوں میں جاتے ہیں اور وہاں سے سستی سبزی کی خریداری کر کے وہ واپس آتے ہیں ۔ وہیں دوسری جانب حکومت کی طرف سے چاول اور دال فراہم کی جاتی ہے ۔  ساتھ ہی شہر کے کئی اہل خیر حضرات بھی انجمن کومالی تعاون پیش کر رہے ہیں ۔




انجمن اسلامیہ کے ایک اور کارکن محمد خلیل کا کہنا کہ لاک ڈاؤن کے شروعات اور کثیر مسلم آبادی والے علاقہ ہندپیڑھی کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے کے بعد انجمن نے غریب عوام کو کھانا فراہمی کے تعلق سے فیصلہ کیا تھا ، جس کے نتیجہ میں مسلسل دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ ماہ رمضان المبارک کے شروعات کے بعد غریب روزے داروں کے افطار کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ انجمن کی یہ کوشش ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی غریب بھوکا نہ رہے ۔ ساتھ ہی افطار کی عدم دستیابی میں کوئی بھی روزہ دار افطار سے محروم نہ رہے ۔

انجمن اسلامیہ کے مولانا ابوالکلام آزاد ہال میں غریبوں کے لئے کھانا تیار کرنے کا عمل صبح سے ہی شروع ہوجاتا ہے ۔ اس کے بعد ضرورت مندوں تک کھانے کا پیکٹ پہنچانے کا انتظام کیا جاتا ہے ۔ کورونا وبا کے خلاف جاری اس تحریک میں انجمن اسلامیہ رانچی کے ساتھ ساتھ نوجوان اور اہل خیر حضرات کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔
First published: Apr 27, 2020 11:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading