உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کووڈ گائیڈ لائن کے درمیان 74ویں بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان

     واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا کی وبا کے سبب عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا ۔ امسال اجتماع کمیٹی نے عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد کووڈ ضابطہ کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا کی وبا کے سبب عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا ۔ امسال اجتماع کمیٹی نے عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد کووڈ ضابطہ کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا کی وبا کے سبب عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا ۔ امسال اجتماع کمیٹی نے عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد کووڈ ضابطہ کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چار روزہ عالمی تبلیغیی اجتماع کا انعقاد امسال کورونا گائیڈ لائن کے بیچ چھبیس نومبر سے شروع ہوگا اور انتیس نومبر کو اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوگا۔ اجتماعی کمیٹی نے چار روزہ عالمی اجتماع کو لیکر بھوپال انتظامیہ کو خبر کردی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا کی وبا کے سبب عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا ۔ امسال اجتماع کمیٹی نے عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد کووڈ ضابطہ کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
    واضح رہے کہ عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد انیس سو سینتالیس میں تیرہ لوگوں سے شروع کیاگیا تھا۔ ستر کی دہائی تک تبلیغی اجتماع کی حیثیت ملک گیر کی تھی اس کے بعد اجتماع نے عالمی حیثیت حاصل کی ۔ دوہزار انیس کے عالمی تبلیغی اجتماع میں بائیس ممالک کی جماعتوں نے شرکت کی تھی ۔تبلیغی اجتماع کا انعقاد پہلے پہل بھوپال کی مسجد گھاٹی بھڑ بھونجا،بعد از آں مسجد اٹا شجاع خاں میں کیاگیا ۔اس کے بعد سترکی دہائی میں اجتماع کو بھوپال میں ایشیا کی بڑی مسجد تاج المساجد میں منتقل کیاگیا ۔ جہاں دوہزار ایک تک عالمی اجتماع کا انعقاد تسلسل کے ساتھ کیا جاتا رہا لیکن جب عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والی جماعتوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی اور تاج المساجد نے اپنی تنگ دامنی کی شکایت کی تو عالمی تبلیغی اجتماع کو تاج المساجد سے بھوپال کے اینٹ کھیڑی میں منتقل کیاگیا ۔دوہزار انیس کے عالمی اجتماع میں انیس لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید کی شرکت بتائی جاتی ہے۔ امسال بھی عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد اینٹ کھیڑی میں ہی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

    عالمی اجتماعی کمیٹی کے ترجمان حاجی عتیق الاسلام کہتے ہیں چوہترویں عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد چار روزہ ہوگا ۔ عالمی اجتماع کا آغاز چھبیس نومبر کو درس قران سے شروع ہوگا اور انتیس نومبر کو اجتماعی دعا کے ساتھ اس کا اختتام ہوگا ۔ چار روزہ عالمی اجتماع میں ایمان ،یقین ،قران کا پیغام ،تعلیم کی اہمیت ،اسلامی معاشرہ جیسے موضوعات پر علمائے دین کے بیان ہونگے ۔ عالمی اجتماع کے انعقاد کولیکر کمیٹی کے ذریعہ بھوپال ضلع انتظامیہ کو خبر کردی گئی ہے ۔ کووڈ ضابطہ کے بیچ عالمی اجتماع کا انعقاد ہوگا ۔بارش ختم ہوتے ہی عالمی اجتماع کی تیاریاں شروع کردی جائینگی ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: