ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

سولہ سال کی ریپ متاثرہ نے پھانسی لگاکر دی جان،خودکشی نوٹ پڑھ کر رو پڑیں گے آپ

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ایک نابالغ لڑکی نے پھانسی لگاکت خودکشی کر لی ہے ۔نابالغ لڑکی کے پاس ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے۔

  • News18.com
  • Last Updated: Apr 26, 2018 01:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سولہ سال کی ریپ متاثرہ نے پھانسی لگاکر دی جان،خودکشی نوٹ پڑھ کر رو پڑیں گے آپ
علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ایک نابالغ لڑکی نے پھانسی لگاکت خودکشی کر لی ہے ۔نابالغ لڑکی کے پاس ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے۔جس میں اس نے دماغی تناؤ ہونے کی وجہ خودکشی کی بات لکھی ہے۔مہلوکہ کے ساتھ پانچ ماہ پہلے ریپ ہواتھا۔پولیس نے کیس درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔


جانکاری کے مطابق،اشوکا گارڈن تھانہ علاقہ میں بدھ کی رات 10 ویں میں پڑھنے والی طالبہ نے پھانسی لگاکر خودکشی کر لی۔16 سالہ طالبہ نے یہ خودکشی کا قدم تب اٹھایا جب گھر میں کوئی نہیں تھا۔جب گھر والے گھر پہنچے تو انہوںنے بیٹی کو پھانسی کے پھنسے پر لٹکا ہوا دیکھا۔گھر والوں نے اسے پھندے سے اترا اور فورا نزدیکی اسپتال لے گئے۔جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔


واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اشوکا گارڈن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کی جانچ میں جائے حادثہ سے ایک خودکشی نوٹ ملا۔اشوکو گارڈن ٹی آئی کے مطابق،خودکشی  نوٹ میں متاثرہ مہلوکہ نے اپنے والدین سے معافی مانگی ہے اور اشاروں ۔اشاروں میں والد پ ٹاؤرچر کرنے کی بات کا ذکر کیا ہے۔


خودکشی نوٹ میں متاثرہ مہلوکہ کی داستاں

متاثرہ کا سوسائڈ نوٹ:"پاپا۔ممی میں جا رہی ہوں مٰن اب پریشان ہو چکی ہوں۔اب جینا نہٰں چاہتی ہوں ،کوئی غلطی کرتا ہے تو اس کو ڈانٹتے پھٹکارتے ہیں ۔اب میں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہوإ اور اب میں ذہنی تناؤ سے عاجز آ چکی ہوں میں یہ برداشت نہیں کر پا رہی ہوں"۔

واضح ہو کہ نابالغ لرکی کے ساتھ دسمبر میں ریپ ہواتھا ۔جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔اس واقعے کے بعد متاثرہ بہت غمگین رہتی تھی۔

اشوکا نگر گارڈن پولیس نے معاملی درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ریپ کے بعد پھانسی لگانے کا یہ معاملہ دوسرا ہے۔اسی ماہ چھولا میں ایک شادہ شدہ نے زیادتی کے کچھ مہینے بعد پھانسی لگا لی تھی۔
First published: Apr 26, 2018 01:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading