مدھیہ پردیش کی جیلوں میں روزہ افطار اور نوراتری کے اپواس کی سہولیات کو لے کر ملاقات
مدھیہ پردیش کی جیلوں میں روزہ افطار اور نوراتری کے اپواس کی سہولیات کو لے کر ملاقات
Madhya Pradesh News: عارف مسعود نے جیل ڈی جی اروند کمار سے ملاقات کرکے نہ صرف روزہ رکھنے والے قیدیوں بلکہ نوراتری کا برت رکھنے والے قیدیوں کو ہائی ڈائٹ فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔
بھوپال : مدھیہ پردیش کی جیلوں میں بند قیدیوں کو افطار کی سہولیات فراہم کرنے اور نوراتری کا برت رکھنے والے قیدیوں کو ہائی ڈائٹ فراہم کرنے کے مطالبہ کو لے کربھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے جیل ڈی جی سے ملاقات کی ۔ عارف مسعود نے جیل ڈی جی اروند کمار سے ملاقات کرکے نہ صرف روزہ رکھنے والے قیدیوں بلکہ نوراتری کا برت رکھنے والے قیدیوں کو ہائی ڈائٹ فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔ یہی نہیں عارف مسعود نے جیل ڈی جی سے صوبہ کی جیلوں میں بند قیدیوں کی سہولیات کے لئے سماجی تنظیموں کے ذریعہ کولر اور پنکھے کی سہولیات کو پہلے کی طرح فراہم کرنے کی بھی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عارف مسعود کا کہنا ہے کہ جیل مینویل میں جن باتوں کا ذکر ہے، انہیں فراہم نہیں کیا جارہا ہے، جس سے روزہ اور برت رکھنے والے قیدیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمصان اور نوراتری ایک ساتھ چل رہے ہیں اورروزہ رکھنے والوں کو اور نوراتری کا برت رکھنے والے قیدیوں کو جیل میں ہائی ڈائٹ ملنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ جیل مینویل کے حساب سے وہ اچھی ڈائٹ روزہ رکھنے والے اور برت رکھنے والوں کو نہیں مل پاتی ہیں، لیکن سماجی تنظیمیں اپنی جانب سے جیل میں روزہ اور برت رکھنے والوں تک یہ سہولیات جیل افسران کی اجازت سے پہنچا تی ہیں۔ لیکن بیچ میں کووڈ کے سبب سماجی تنظیموں کے ذریعہ فراہم کی جانے والی سہولیات بند کر دی گئی تتھی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ اور جیل انتظامیہ سے پچھلے سال جب ملاقات کی گئی تھی تو انہوں نے کینٹین کی شکل میں سہولیات شروع کی تھیں، اب چونکہ کورونا ختم ہوچکا ہے اور کووڈ 19 کی گائیڈ لائن بھی ختم ہو چکی ہے، تو ہم جیل ڈی جی سے ملاقات کرکے گزارش کی ہے کہ بہت ساری سماجی تنظیمیں سینٹرل جیل اور دوسرے جیلوں میں ہائی ڈائٹ کے لئے سامان، گرمی کو دیکھنے ہوئے کولر اور پنکھے دینا چاہتی ہیں تو انہیں اجازت ملنا چاہئے اور اس کے لئے جیل انتظامیہ کی جانب سے ایک احکام جاری کیا جانا چاہئے ۔
عارف مسعود کے مطابق جیل ڈی جی نے کہا کہ اس معاملے میں قانونی پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے ایک دو روز میں احکام جاری کردیا جائے گا۔ مجھے امید ہے کہ اس بار جیل میں قیدیوں کو راحت ملے گی اور جیل انتظامیہ کے ذریعہ روزہ اور برت رکھنے والے قیدیوں کو ہائی ڈائٹ فراہم کرنے کے لئے انتظام کیا جائے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔