اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اسمبلی انتخابات: مدھیہ پردیش، میزورم میں ووٹنگ جاری، وزیر اعلیٰ شیوراج سمیت کئی قدآور لیڈروں نے ڈالے ووٹ

    مدھیہ پردیش میں اس بار کئی فرسٹ ٹائم ووٹرس نے بھی اپنے ووٹ ڈالے

    مدھیہ پردیش میں اس بار کئی فرسٹ ٹائم ووٹرس نے بھی اپنے ووٹ ڈالے

    مدھیہ پردیش کی 230 اور میزورم کی 40 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔

    • Share this:
      مدھیہ پردیش کی 230 اور میزورم کی 40 اسمبلی سیٹوں کے لئے آج  ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میزروم میں جہاں سبھی 40 سیٹوں، وہیں مدھیہ پردیش میں فی الحال بالاگھاٹ ضلع کی 3 سیٹوں پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو شام 3 بجے تک چلے گی۔ وہیں، مدھیہ پردیش میں باقی 227 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک چلے گی۔

      مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بدھنی میں صبح سویرے ہی اپنا ووٹ ڈالا۔ ان کے علاوہ ریاست کے کئی اور قدآور لیڈروں نے اپنے ووٹ ڈالے۔ اس دوران صحافیوں سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ووٹ کسی ایک شخص کے لئے نہیں بلکہ پورے مدھیہ پردیش کے لئے ہے۔ میں نے بی جے پی کو ووٹ دیا کیونکہ بی جے پی ہی ریاست کو ترقی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھی بی جے پی یہاں سے جیت رہی ہے۔

      بتاتے چلیں کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔ ریاست میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ سمیت حکمراں اور حزب مخالف کے کئی قدآور لیڈروں کا مستقبل داوں پر ہے۔ وہیں، میزورم کی بات کریں تو یہاں وزیر اعلیٰ لل تھنہولا تیسری بار وزیر اعلیٰ بننے کے لئے جبکہ بی جے پی شمال مشرق کے آخری گڑھ میں کانگریس کو شکست دینے کے لئے زور آزمائش میں لگی ہے۔

      مدھیہ پردیش میں اس بار کئی فرسٹ ٹائم ووٹرس نے بھی اپنے ووٹ ڈالے۔ یہ تصویر بھوپال واقع ایک پولنگ اسٹیشن کی ہے۔

        میزورم کے کنہمن واقع پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالتی ایک بزرگ۔





      مدھیہ پردیش کے بدھنی میں ووٹ ڈالنے بعد صحافیوں سے یہ بولے شیوراج سنگھ چوہان۔


      میزروم میں بھی ووٹنگ شروع ہو چکی ہے یہاں سبھی 40 سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوگی ۔ ووٹنگ 8 بجے سے شروع ہوئی ہے جو شام کو 4 بجے ختم ہوگی۔

      First published: