اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امارت شرعیہ بہار نے جھارکھنڈ میں چلائی معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے بیداری مہم

    رانچی۔ امارت شرعیہ بہار کی تین رکنی ٹیم ان دنوں جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے بیداری مہم چلا رہی ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      رانچی۔ امارت شرعیہ بہار کی تین رکنی ٹیم ان دنوں جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے بیداری مہم چلا رہی ہے۔ رانچی میں ٹیم کے ارکان نے ای ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں مہم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی جانکاری دی ہے۔ تین علمائے کرام پر مشتمل امارت شرعیہ بہار کی ٹیم جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔ 21 جنوری سے جاری اس دورہ میں علمائے کرام معاشرے کو ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے سمیت گھریلو و مسلکی جھگڑوں سے پاک رکھنے کا درس دے رہے ہیں۔ علمائے کرام نے واضح کیا کہ امارت شرعیہ روز اول سے معاشرے کی تعلیمی ترقی کے تعلق سے کوششیں کر رہی ہے۔ علمائے کرام کی یہ ٹیم لوگوں کو تعلیمی ترقی کے لئے بھی بیدار کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ امارت شرعیہ نے معاشرے کی اعلی تعلیمی ترقی کے لیے بہار کے پورنیہ اور رانچی میں سی بی ایس سی کی طرز پر ادارہ کے قیام کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

      وجہ جو بھی ہو ملک کے مسلمانوں کو اکثر بدنامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسلامی تعلیمات سے دوری اس کی واحد وجہ ہے ۔ ایسے میں مسلکی تبلیغ کے بجائے مذہب کی تبلیغ کرنے سے قومی اتحاد کو تقویت مل سکتی ہے۔

      First published: