اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بوورویل میں گرے بچے کو بچانے کیلئے ریسکیو میں مصروف SDRF کی ٹیم، پہنچایا گیا آکسیجن، کھدائی کا کام جاری

     بچے کو بچانے کے لیے کھدائی کا کام مسلسل جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ایک سرنگ بنائی ہے جس میں کیمرہ لگایا گیا ہے۔ کیمرے میں بچے کے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔

    بچے کو بچانے کے لیے کھدائی کا کام مسلسل جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ایک سرنگ بنائی ہے جس میں کیمرہ لگایا گیا ہے۔ کیمرے میں بچے کے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔

    بچے کو بچانے کے لیے کھدائی کا کام مسلسل جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ایک سرنگ بنائی ہے جس میں کیمرہ لگایا گیا ہے۔ کیمرے میں بچے کے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Betul, India
    • Share this:
      Betul Borewell Update: بیتول۔SDRF کی ٹیم مدھیہ پردیش کے بیتول کے مادوی گاؤں میں بورویل میں گرنے والے بچے تنمے کو بچانے کے لیے ٹیم ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بورویل کی گہرائی تقریباً 55 فٹ ہے۔ فی الحال بچے کو آکسیجن پہنچا دی گئی ہے۔ بچے کو بچانے کے لیے کھدائی کا کام مسلسل جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ایک سرنگ بنائی ہے جس میں کیمرہ لگایا گیا ہے۔ کیمرے میں بچے کے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔
      موصولہ اطلاع کے مطابق جیسے ہی ضلع بیتول گاؤں مدوی میں بورویل میں ایک بچے کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی  ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو فوری طور پر ضلع فائٹر کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھوپال اور ہوشنگ آباد سے روانہ ہوئی تھی۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم مسلسل ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔

       

      آفتاب نے چائنیز چاقو سے کئے شردھا کی لاش کے ٹکڑے، جنگل میں پھینکا سر

      اسلام قبول کرنے کے بعد دیپکا نے بدلا تھا نام، فیضہ ابراہیم بن کر خوش ہیں اداکارہ

      بتا دیں یہ واقعہ بیتول کے آتھنر بلاک کے مانڈوی گاؤں کا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ تنمے میدان میں کھیل رہا تھا۔ اس دوران بچہ بورویل میں جھانکنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اچانک اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ اس میں گر گیا۔ جب کوئی بچے کو نہ دیکھ سکا تو سب بورویل کی طرف بھاگے۔ وہاں دیکھا تو بورویل کے اندر سے بچے کی چیخیں سنائی دیں۔ اس کے بعد اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ فی الحال بورویل میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: