உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : اسٹنگ آپریشن کرنے والے صحافی کی حادثہ میں موت ، سامنے آیا جان کے خطرہ کا خط

    File Photo

    File Photo

    مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں ٹرک سے کچل کر ٹی وی صحافی سندیپ شرما کی موت کے معاملہ میں ایک نیا موڑ آگیا ہے ۔ سندیپ شرما کا ایک ایس پی کے نام لکھا خط سامنے آیا ۔

    • Share this:
      بھنڈ : مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں ٹرک سے کچل کر ٹی وی صحافی سندیپ شرما کی موت کے معاملہ میں ایک نیا موڑ آگیا ہے ۔ سندیپ شرما کا ایک ایس پی کے نام لکھا خط سامنے آیا ۔ اس خط میں ٹی وی جرنلسٹ نے اپنی جان کو خطرہ قرار دیتے ہوئے جھوٹے کیسوں میںپھنسانے یا قتل کئے جانے کی سازش رچنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔ وہیں پولیس نے پورے معاملہ کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے۔
      صحافی سندیپ نے کچھ مہینوں پہلے بھنڈ میں ریت مافیا اور پولیس کے درمیان ساز باز سے وابستہ ایک اسٹنگ کیا تھا ۔ سندیپ نے ایک پولیس اہلکار کو ریت مافیا سے مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے کیمرے میں قید کیا تھا، اس کے بعد سے ہی قتل کے اندیشہ کے پیش نظر سندیپ نے ایس پی سے سیکورٹی مہیا کرانے کی فریاد کی تھی۔
      صحافی سندیپ شرما کی ٹرک سے کچل کر دردناک موت ہوگئی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سندیپ شہر کوتوالی کے پاس سے گزر رہے تھے اور ان کو ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مارا ۔ ان کو ڈائل 100 سے فورا بعد اسپتال سے لے جایا گیا ، لیکن ٹراما سینٹر میں علاج کے دوران انہوں نے دم توڑ دیا۔
      حادثہ کی پوری تصویر واقعہ کی جگہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے کہ سڑک کنارے جارہے سندیپ کو ایک بے قابو ٹرک روندتے ہوئے گزر گیا ۔
      First published: