உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھوپال بدھا دھام مندر کے ذمہ داران نے کورونا قہر میں سرپرستوں سے محروم ہوئے مسلم بچوں کو پیش کیا Eid کا تحفہ

    Youtube Video

    بھوپال بدھا دھام مندر کے ذمہ داران نے اپنے مثالی قدم سے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کردیا۔بدھا دھام مندر ٹرسٹ کے ذریعہ قومی خدمت گار کمیٹی بھوپال کے ذمہ داران کو بلا کر بچوں کے نئے کپڑے دیئے تاکہ یہ کپڑے ان مسلم بچوں میں تقسیم کئے جا سکے جو کورونا قہر میں اپنے سر پرستوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔

    • Share this:
    ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں تہدیبوں کی نگری بھوپال میں قومی یکجہتی کی نایاب مثالیں روز دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔ ہنومان جینتی کے موقع پر ہنومان  بھکتوں کو مسلم سماج کے ذریعہ بھنڈارہ کھلانے کا معاملہ ابھی سرخیوں میں ہی تھا کہ بھوپال بدھا دھام مندر کے ذمہ داران نے اپنے مثالی قدم سے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کردیا۔بدھا دھام مندر ٹرسٹ کے ذریعہ قومی خدمت گار کمیٹی بھوپال کے ذمہ داران کو بلا کر بچوں کے نئے کپڑے دیئے تاکہ یہ کپڑے ان مسلم بچوں میں تقسیم کئے جا سکے جو کورونا قہر میں اپنے سر پرستوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ بدھا دھام  مندر کے ذریعہ جنتا فریز بھی چلایا جاتا ہے جہاں سے بلا لحاظ قوم و ملت ضرورتمند جنتا فریز سے اپنے بچوں کے لئے مفت دودھ لے جاتے ہیں ۔
    بدھا دھام مندر ٹرسٹ کے چیف ٹرسٹی ۔بھنتے ساگر تھیورو کہتے ہیں کہ آج مدھیہ پردیش کے بودھ سماج کے قلب بدھا بھومی چونا بھٹی کولار سے رمضان کے مقدس مہینے میں جس میں ہر مسلم بھائی اور بہن روزہ رکھ کر اپنے رب کا حمد وثنا کر رہا ہے ۔عید کے نزدیک آتے جا رہا ہے اور آنے والے عید کے پرمسرت  پر ہمیں یہ لگتا ہے کہ ہر ایک بچہ خوشیاں منائے ۔کورونا قہر کے بعد یہ پہلی عید ہے جس میں مسلم سماج کے ساتھ دوسرے لوگ مل کر عید کی خوشیاں باٹیں گے ۔ اس  پر ایک چھوٹا سا تحفہ ان سارے بچوں کے لئے ،یہ تحفہ ان بچیوں کے لئے ہے جو کورونا قہر میں اپنے سرپرستوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ عید کے موقعہ پر ہر بچہ عید کی خوشیاں منائے،وہ بچے خوشیوں سے محروم نہ رہیں جن کے سرپرست اب اس دنیامیں نہیں ہیں ۔ایسے بچوں کوخوشیوں کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ہم لوگوں نے معصوم بچوں کی عید کے لئے قومی خدمت گار کمیٹی کو بچوں کے نئے کپڑا فراہم کئے ہیں جو حاجی عمران اور ان کی ٹیم کے ذریعہ بچوں تک پہنچائے جائیں گے ۔

    یہ بھی پڑھیں: عظیم بیگ نے ہنومان مندر کے بھنڈارے و ڈیکوریشن کا کام مفت میں کیا ، Hanuman Jayanti کے موقع پربھوپال میں بکھرے محبت کے رنگ

    یہ بھی پڑھئے:  3مئی تک بند کریں مساجد کے Loudspeaker، ورنہ ہم بجائیں گے ہنومان چالیسہ، راج ٹھاکرے کا مہاراشٹر حکومت کو انتبا 

    مزید پڑھئے: Khargone violence:کھرگون تشددمیں بھوپالMLAعارف مسعودکا انتظامیہ پر یکطرفہ کاروائی کا الزام

    قومی خدمت گار کمیٹی بھوپال کے صدر حاجی محمد عمران کہتے ہیں کہ اس سے بڑھ کر خوشی اور کیا ہوسکتی ہے کہ وہ مسلم بچے اور بچیاں جو کورونا قہر میں اپنے سرپرستوں سے محروم ہوگئے ہیں ان کی عید کی خوشیوں کے لئے بدھا دھام مندر ٹرسٹ کے قدم اٹھایا ہے ۔ہماری ٹیم کے ذریعہ الحمد اللہ ہر سال عید کے  پر ضرورتمند بچوں کو عید پر کپڑے تقسیم کئے جاتے ہیں لیکن گزشتہ دو سالوں سے کورونا کے سبب مہم کچھ سرد پڑ گئی تھی ۔اب ماشا اللہ کورونا کی وبا ختم ہونے کو ہے اور شہر پوری طرح سے کھل چکا ہے اور رمضان کی خوشیاں دوگنی ہوچکی ہیں اور لوگ اپنی عبادتوں کے ساتھ اب عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن وہ نو نہال بچے او ربچیاں جن کے سرپرست اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ہماری پہل کو دیکھتے ہوئے بدھا دھام مندر کے اہم ذمہ دار بھنتے ساگر تھیورو جی نے ہماری ٹیم کو بچوں میں تقسیم کے لئے نئے کپڑے دیئے ہیں تاکہ سبھی بچے عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکے ۔قومی خدمت گار کمیٹی بھنتے ساگر اور ان کی ٹیم کی اس اہم قدم کے لئے شکرگزار ہے اور سچ پوچھیئے تو اسی کی ہندستان کو ضرورت ہے ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: