ہوم » نیوز » No Category

بھوپال انکاونٹر: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سیمی قیدیوں کے سینے پر گولیاں لگنے کا انکشاف

بھوپال۔ بھوپال میں پولیس انکاؤنٹر میں مارے گئے 8 سیمی کارکنان کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے جس میں دہشت گردوں کے سینے میں گولی لگنے کی بات سامنے آئی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Nov 02, 2016 02:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھوپال انکاونٹر: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سیمی قیدیوں کے سینے پر گولیاں لگنے کا انکشاف
بھوپال۔ بھوپال میں پولیس انکاؤنٹر میں مارے گئے 8 سیمی کارکنان کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے جس میں دہشت گردوں کے سینے میں گولی لگنے کی بات سامنے آئی ہے۔

بھوپال۔ بھوپال میں پولیس انکاؤنٹر میں مارے گئے 8 سیمی کارکنان کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے جس میں دہشت گردوں کے سینے میں گولی لگنے کی بات سامنے آئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سیمی قیدیوں کے سینے اور ٹانگوں پر 3 سمتوں سے گولیاں لگی ہیں اور تمام قیدیوں کی لاش پر گولی کے کم از کم 2 زخم ہیں۔ معلومات کے مطابق، انکاؤنٹر میں مارے گئے تمام آٹھ کارکنان کا بھوپال کے حمیدیہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔


قیدیوں کے جیل سے فرار کے بعد سے جیل کے سیکورٹی انتظامات کو لے کر حکومت بھی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ وہیں سابق آئی جی جیل جی کے اگروال نے جیل کی سیکورٹی کو لے کر چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کی حالات کے بارے میں 2 سال پہلے ہی مدھیہ پردیش حکومت اور قومی سلامتی صلاح کار اجیت ڈوبھال کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا تھا۔

First published: Nov 02, 2016 02:07 PM IST