ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

فرانس کے خلاف بھوپال میں احتجاج معاملے میں ایم ایل اے عارف مسعود کی مشکلات بڑھیں

واضح رہے کہ بھوپال اقبال میدان میں کئے گئے احتجاج اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کو لیکر عارف مسعود چھ دیگر لوگوں کے خلاف جو معاملہ درج کیاگیا تھا اس میں اب تک ایم ایل اے عارف مسعود کو چھوڑ کر باقی سب کی بھوپال ضلع عدالت سے پچاس پچاس ہزار کے مچلکے پر ضمانت ہوگئی ہے۔

  • Share this:

بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ فرانس میں شائع ہوئے گستاخانہ خاکے خلاف عارف مسعود نے انتیس اکتو بر کو بھوپال اقبال میدان میں احتجاج کیاتھا۔ احتجاج میں حکومت کے احکام کی خلاف ورزی مانتے ہوئے پہلے ان کے خلاف دفعہ ایک سو اٹھاسی کے تحت تھانہ تلیا معاملہ میں درج کیا گیا۔ عارف مسعود اس معاملے میں ضمانت لے کر بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی تشہیر کے لئے روانہ ہی ہوئے تھے کہ بھوپال تھانہ تلیا میں عارف مسعود اور چھ دیگر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے اور مذہبی جذبات بھڑکانے کو لیکر آئی پی سی کی دفعہ ایک سو ترپن اے کے تحت دوسرا معاملہ درج کردیا گیا۔ اس معاملے کو لیکر عارف مسعود کے وکیل کے ذریعہ ایم پی اور ایم ایل اے کے قائم کی گئی اسپیشل کورٹ میں پیشگی ضمانت کی عرضی دائر کی گئی جسے اسپیشل کورٹ نمبر نو نے سماعت کے بعد خارج کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بھوپال اقبال میدان میں کئے گئے احتجاج اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کو لیکر عارف مسعود چھ دیگر لوگوں کے خلاف جو معاملہ درج کیاگیا تھا اس میں اب تک ایم ایل اے عارف مسعود کو چھوڑ کر باقی سب کی بھوپال ضلع عدالت سے پچاس پچاس ہزار کے مچلکے پر ضمانت ہوگئی ہے۔ اس معاملہ میں اکرام ہاشمی، عبدالنعیم اور حاجی نعیم کی ضمانت دس نومبر کو ہوئی تھی جبکہ شاہور منصوری ، عقیل الرحمن اور محمد سالار کو بھوپال ضلع عدالت نے آج پچاس پچاس ہزار روپیہ کے مچلکے پر ضمانت دیدی ہے ۔جبکہ عارف مسعود کی پیشگی ضمانت کے معاملے پر کل جبلپور ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی ۔


در ایں اثنا عارف مسعود کے ذریعہ اشتعال انگیز بیان دینے اور مذہبی جذبات بھڑکانے کے معاملے کو لیکر ایم پی ایم ایل اے کے لئے قائم کی گئی اسپیشل کورٹ نے بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا ہے۔ عارف مسعود کے وکیل کے ذریعہ عارف مسعود کی پیشگی ضمانت کو لیکر جبلپور ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے جس پر کل سماعت ہوگی۔ عدالت عارف مسعود کی ضمانت کو لیکر کل کا فیصلہ سناتی ہے اس پر سبھی کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔

Published by: sana Naeem
First published: Nov 17, 2020 07:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading