உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اندور میں ایک بارپھر اٹھی عازمین حج کے لئے گلوبل ٹینڈر نکالے جانے کی مانگ

    بھوپال میں مسلم تنظیموں کے ساتھ مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی گلوبل ٹینڈر کی مانگ شروع کر دی ہے ۔

    بھوپال میں مسلم تنظیموں کے ساتھ مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی گلوبل ٹینڈر کی مانگ شروع کر دی ہے ۔

    بھوپال میں مسلم تنظیموں کے ساتھ مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی گلوبل ٹینڈر کی مانگ شروع کر دی ہے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بھوپال۔  اندور میں عازمین حج کی پرواز با ربار لیٹ ہونے کی وجہ سے عازمین حج کے مقدس سفر کے لئے  ایک بار پھر گلوبل ٹینڈر کے مطالبے نے زور پکڑ لیا ہے۔ مسلم تنظیموں کے ساتھ مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی گلوبل ٹینڈر کی مانگ شروع کر دی ہے ۔ بھوپال سےعازمین حج کی پرواز 28  اگست کو شروع ہوگی لیکن جس طرح سے اندور سے عازمین حج کے حق میں گلوبل ٹینڈر کی مانگ کی جا رہی ہے اس کا اثر بھوپال سے شروع ہونے والی حج پرواز پر بھی ضرور پڑیگا ۔


      اندور کی مسلم تنظیمیں اس سلسلہ میں بھوپال جا کر وزیر اعلی سےملاقات کرنے کا بھی من بنا رہی ہیں ۔ ہندوستان کے عازمین حج کے لئے گلوبل ٹینڈر کی مانگ کوئی نئی نہیں ہے ۔ حج کے ایام میں اس کی مانگ ہر سال زور پکڑتی ہے اور سفر حج کے اختتام کے بعد سرد خانے میں چلی جاتی ہے ۔


      مد ھیہ پردیش کے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ 17 اگست سے اندور سے شروع ہو چکا ہے ۔ گزشتہ سال فلائی ناس ایر ویزاورایرانڈیا کی فلائٹ سے صوبہ کے عازمین حج کو سفر حج پر روانہ کیا گیا تھا لیکن اس سال عازمین حج اور حج کمیٹی کے مطالبے کو درکنار کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے صوبہ کے عازمین حج کو پھر سے ایر انڈیا اور اسپائس جیٹ سے سفر حج پر روانہ  کیا جا رہا ہے ۔ حج پروازوں کے مسلسل لیٹ ہونے سے جہاں عازمین حج کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ وہیں مسلم تنظیموں نے ایک بار پھر عازمین حج کے لئے گلوبل ٹینڈ ر کی مانگ شروع کر دی ہے ۔


      indor


      عازمین حج کے لئے گلوبل ٹینڈر کے مطالبے پر جب ای ٹی وی نے مد ھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئر مین  اور سینٹرل حج کمیٹی کے رکن حاجی عنایت حسین قریشی سے بات کی تو انہوں نے بھی عازمین حج کے لئے فراہم کی جانے والی حج فلائٹ سے اپنےعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گلوبل ٹینڈر کی مانگ کی ۔ حج کمیٹی کا ماننا ہے کہ گلوبل ٹینڈر سے نہ صرف عازمین حج کو اچھی فلائٹس ملیں گی بلکہ ان کا سفر حج بھی سستا ہو جائے گا ۔

      First published: