سال دوہزار تیئس کا آغٓاز ہوتے ہی مدھیہ پردیش میں حکومت کے ساتھ سیاسی پارٹیوں نے اپنی سیاسی بساط بچھانا شروع کردی ہے۔ اسی سال کے آخر تک مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات ہونگے۔ اسمبلی انتخابات میں خاص مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے اور دونوں ہی پارٹیوں کے ذریعہ اقتدار پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی صدارت میں سی ایم ہاؤس کے سمتوا کانفرنس ہال میں کابینہ وزرا،چیف سکریٹری،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس،تمام محکموں کے ایڈیشنل سکریٹریوں،پرسنپل سکریٹریوں اور محکموں کے سربراہان کی موجودگی میں وزیراعلی نے سبھی کے سامنے دوہزار تیئس کے روڈ میپ جاری کیا۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے اپنے خطاب میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور کسانوں کو ہمہ وقت بجلی فراہم کرنے کی افسران کو ہدایت دی۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے پی ایم مودی کے خود کفیل ہندستان کے خاکہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سبھی شعبہ کے تئیس ہمارا نظریہ مثبت ہوناچاہیئے۔وزیر اعلی نے وزن اور مشن کے ساتھ کام کرنے کی جہاں سبھی کو ہدایت دی۔انہوں نے این آئی آر ڈے گلوبل انویسٹر س میٹ اور کھیلو انڈیایوتھ گیمز میں سب کو اہم کردار ادا کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلی نے جی ٹیونٹی کے ذریعہ ریاست کی بہتر انداز میں ب رانڈنگ کرنے کی بھی ہدایت دی۔زیرو ڈیفیکٹ،میکنزم والےپروگرام کے انعقاد کرنے پر زور دیا۔وزیر اعلی نے اس موقعہ پر خصوصی طور پر یکم فروری سے پندرہ فروری تک صوبہ کے ہر ضلع میں وکاس یاترا نکالنے اور ہر گاؤں میں جاکر حکومت کی فراہمیوں کی تشہیر کرنے کی بھی وزرا کو ہدایت دی۔شیوراج سنگھ نے بیگا،سہریہ اور بھاریا ذاتوں کی مہا پنچایت کے انعقاد کا بھی اس موقعہ پر اعلان کیا۔
جموں و کشمیر پولیس ملی بڑی کامیابی، دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک کیا بےنقاب
وہیں سابق وزیر اعلی وایم پی کانگریس کے صدرکمل ناتھ نے سی ایم شیوراج سنگھ کے روڈ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ روڈ میپ کبھی زمین پر اترنے والے نہیں ہیں۔میٹنگ کا مقصد حکومت کے کام کاج کو درست کرنا نہیں بلکہ افسران پر دباؤ بنانا ہے کہ وہ حکمراں جماعت کے لئے کام کریں۔کمل ناتھ نے اپنے بیان پر شیوراج سنگھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ سالوں میں جو ہزاروں اعلانات کئے گئے ان پر آج تک عمل نہیں ہوا اور آج پھر سے جھوٹے اعلانات کے انبار لگا دیئےگئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔