محکمہ بجلی کے ذریعہ بجلی چوری روکنے اور بجلی جمع نہیں کرنے والوں کے خلاف کاروائی تو بہت سنی ہوگی لیکن ایسی کاروائی نہیں سنی ہوگی کہ اگر کچھ لوگوں کے ذریعہ بجلی کا بل وقت پر جمع نہیں کیا جارہا ہے یا بجلی کی چوری نہیں رک رہی ہے تو محکمہ بجلی کے ملازمین و افسران نے متعلقہ علاقہ سے ٹرانسفارمرہی اکھاڑ لیا ہے۔ راجدھانی بھوپال کے کئی علاقوں میں آج ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی کہ محکمہ بجلی کے افسران و ملازمین کے ذریعہ شاہجہانہ آ باد، جہانگیرآباد، بھدبھدا، مزدور نگر وغیرہ علاقہ سے ٹرانسفر کو ہی ہٹا لیا گیا۔ محکمہ کی کاروائی کے خلاف مقامی لوگوں کے ساتھ کانگریس کارکنان نے بھی احتجاج کیا جس کے بعد وزیر توانائی کو سامنے آکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا اعلان کرنا پڑا ۔وہیں محکمہ بجلی کی کاروائی کے خلاف انسانی حقوق کمیشن نے بھی سخت ایکشن لیتےہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔
بھوپال کانگریس ایم ایل اے عارف مسعودنے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی بی کے ذریعہ جو کاروائی کی جارہی ہے اس کی میں سخت لفظوں میں مذمت کرتا ہوں اور یہ کاروائی ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا کرتی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جن لوگوں نے بجلی کا بل جمع کیا ہے ان کا کیاقصور ہے ۔اگر کچھ لوگوں نے بجلی کا بل جمع نہیں کیا ہے تو اس طرح سے کاروائی ہوگی۔ سرکاری افسران کے بنگلے،منترالیہ،ولبھ بھون اور وزیروں کے بنگلے کا بجلی بل کتنا بقایا ہے اس کے خلاف کیا ایسی ہی کاروائی ہوگی۔نہیں تو شیوراج جی اعلان کریں کہ ہم نے بھوپال میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے۔
زندہ ہوا مردہ! جس شخص کو مرا سمجھ کر کنبے نےکردیا تھا دفن، پھر آیا ایک ویڈیو کال اورپھر۔۔۔جموئی: مسجد بازار میں دکان بنانے کو لیکر تنازعہ میں دو فریق میں جم کر مار پیٹ، 7 زخمیوہیں کانگریس لیڈر محمد عاطف کہتے ہیں کہ محکمہ بجلی کی تانا شاہی کے خلاف ہم نے انسانی حقوق کمیشن میں شکایت کی ہے۔ کیونکہ محکمہ کے ذریعہ جو کاروائی کی گئی ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اگر کسی محلے میں کسی نے بجلی کا بل جمع نہیں کیا ہے تو اس کے لئے پورے محلے کے لوگوں کو بجلی سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے جن لوگوں نے بجلی کا بل جمع کیا ہے ان کا قصور بتایا جائے اور پھر ایک ایسے وقت میں جب بچوں کے بورڈ کے امتحان سامنے ہیں انہیں بجلی سے محروم کیا جارہا ہے ۔انسانی حقوق کمیشن نے ہماری بات کو سنجیدگی سے سنا ہے اور محکمہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔
وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیوراج سنگھ سرکار میں ہر طبقہ کی سنوائی ہو رہی ہے۔اور ہم مسلسل ٹرانسفر جلتےہیں انہیں بدلتے ہیں اور اگر کہیں کوئی پرابلم ہے تو ہم اسے ٹھیک کرینگے۔ بھوپال کے معاملے کو آپ ہماری جانکاری میں لائے ہیں اور آج ہی میں افسران سے معاملے کی جانکاری لونگا اور مسائل کے حل کی ہدایت دونگا۔ کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہوگی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔