ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

پہلے دو بیٹیوں کا گھونٹا گلا، پھر خود لگائی پھانسی، سیوسائڈ نوٹ میں لکھی حیران کرنے والی بات

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایک والد نے پہلے اپنی دو بیٹیوں کی گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور اس کے بعد خود بھی پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔

  • Share this:
پہلے دو بیٹیوں کا گھونٹا گلا، پھر خود لگائی پھانسی، سیوسائڈ نوٹ میں لکھی حیران کرنے والی بات
علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایک والد نے پہلے اپنی دو بیٹیوں کی گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور اس کے بعد خود بھی پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ 34 سالہ شخص مالی پریشانی سے گزر رہا تھا۔ یہ حادثہ مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال کے گنگا تھانہ علاقہ کے منیکھیڑا گاوں کا ہے۔


بھگوت سنگھ نے ایک سیوسائڈ نوٹ بھی چھوڑا ہے، جس میں لکھا ہے، ’’ میں اب زندگی سے ہار چکا ہوں۔ مجھ پر کئی لوگوں کی ادھاری ہے۔ میں نے اپنے ایک رشتہ دار کو پیسے دئے تھے، جو تقریباََ تین لاکھ روپیے ہیں، لیکن اب وہ دے نہیں رہا ہے۔ اب میری حالت ایسی نہیں ہے کہ اپنے تینوں بچوں کو پال سکوں۔ بیوی کی حالت بھی ایسی نہیں ہے کہ میرے مرنے کے بعد وہ تینوں بیٹیوں کو پال سکے۔ اسلئے میں اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ خود کشی کر رہا ہوں‘۔


خبر کے مطابق مہلک شخص مزدوری کا کام کرتا تھا۔ وہ تقریباََ 4 سال قبل بھوپال آیا تھا، لیکن مالی پریشانی کے سبب اس نے اپنی 5 سالہ بیٹی رانی اور 2 سالہ بیٹی گنجن کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور پھر خود پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

فی الحال پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بھگوت نے دونوں بچیوں کا قتل ان کے سونے کے بعد کیا ہوگا۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
First published: Dec 14, 2018 02:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading