ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

اہم خبر: بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کی پیشگی ضمانت ہوئی منظور

واضح رہے کہ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ انتیس اکتوبر کو بھوپال اقبال میدان میں توہین رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم کو لیکر فرانس کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں عارف مسعود اور دوسو دیگر لوگوں کے خلاف انتیس اکتوبر کو بھوپال تھانہ تلیا میں دفعہ 128 کے تحت حکومت کے احکام اور کووڈ۔19 کی خلاف ورزی مانتے ہوئے معاملہ درج کیا گیا تھا۔

  • Share this:
اہم خبر: بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کی پیشگی ضمانت ہوئی منظور
بھوپال: ایم ایل اے عارف مسعود کی فائل فوٹو

بھوپال۔ توہین رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم کے معاملے کو لیکر فرانس کے خلاف بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ کئے گئے احتجاج کئے معاملے میں آخر کار بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کو آج ضمانت مل گئی ہے۔ عارف مسعود کی پیشگی ضمانت عرضی پر 25 نومبر کو سماعت کرتے ہوئے جبلپور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ آج عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے عارف مسعود کو آئی پی سی کی دفعہ 153 اے میں ضمانت دیدی ہے۔


واضح رہے کہ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ انتیس اکتوبر کو بھوپال اقبال میدان میں توہین رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم کو لیکر فرانس کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں عارف مسعود اور دوسو دیگر لوگوں کے خلاف انتیس اکتوبر کو بھوپال تھانہ تلیا میں دفعہ 128 کے تحت حکومت کے احکام اور کووڈ۔19 کی خلاف ورزی مانتے ہوئے معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ضمانت لینے کے بعد عارف مسعود بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی تشہیر کے لئے روانہ ہوئے۔ عارف مسعود اور چھ دیگر لوگوں کے خلاف بھوپال تھانہ تلیا میں چار نومبر کو دوسرا معاملہ آئی پی سی کی دفعہ 153 اے کے تحت مذہبی جذبات بھڑکانے کو لیکر دوسرا معاملہ درج کیا گیا۔ دوسرے معاملے میں عارف مسعود کے وکیل کے ذریعہ بھوپال ضلع عدالت سے پیشگی ضمانت کے لئے رجوع کیاگیا ۔ جہاں پر عارف مسعود کی پیشگی ضمانت عرضی کو خارج کردیاگیا تھا جبکہ عارف مسعود کو چھوڑ کر باقی چھ لوگوں کو بھوپال ضلع عدالت نے پچاس پچاس ہزار رپیے کے مچلکے پر ضمانت دیدی تھی ۔ یہی نہیں عارف مسعود کے خلاف سترہ نومبر کو بھوپال اسپیشل کورٹ نے گرفتاری وارنٹ بھی جاری کردیا تھا جس کے سبب عارف مسعود کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا۔


عارف مسعود کے وکیل عبد الوحید خان کہتے ہیں کہ ہمیں خوشی ہے کہ عدالت نے ہماری عرضی کو تسلیم کرلیا ہے۔ ہمیں پہلے سے یقین تھا کہ جبلپور ہائی کورٹ سے ہمیں راحت ملے گی۔


بھوپال اسپیشل کورٹ سے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے بعد عارف مسعود کے وکیل کے ذریعہ جبلپور ہائی کورٹ سے پیشگی ضمانت کے لئے رجوع کیا گیا تھا۔ عدالت نے عرضی کو تسلیم کرتے ہوئے پہلے سماعت کے لئے اٹھارہ نومبر تاریخ مقرر کی تھی۔ مگر اٹھارہ نومبر کی سماعت کو عدالت نے ٹال دیا تھا اور بیس نومبر کو سماعت کے لئے دوسری تاریخ مقرر کی گئی۔ بیس نومبر کو بھی پیشگی ضمانت کے معاملے میں سماعت نہیں ہوئی اور عدالت نے پچیس نومبر کو سماعت کے لئے نئی تاریخ مقرر کی۔ پچیس نومبرکو پیشگی ضمانت کے معاملے میں  سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ آج عدالت نے پیشگی ضمانت کے معاملہ میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے عارف مسعود کی پیشگی ضمانت کو قبول کرلیا ہے۔حالانکہ عارف مسعود کو گرفتار کرنے کے لئے اس بیچ مدھیہ پردیش پولیس نے مختلف مقامات پر دبش بھی دی تھی۔

عارف مسعود کے وکیل عبد الوحید خان کہتے ہیں کہ ہمیں خوشی ہے کہ عدالت نے ہماری عرضی کو تسلیم کرلیا ہے۔ ہمیں  پہلے سے یقین تھا کہ جبلپور ہائی کورٹ سے ہمیں راحت ملے گی۔ عارف مسعود بے قصور تھے ان کے ساتھ لاکھوں لوگوں کی جو دعائیں تھیں اللہ نے اس کا صدقہ ہمیں دیا ہے۔

بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے بھی نیوز ایٹین اردو سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف سیاست کی گئی لیکن عدالت نے ہماری بے گناہی کو ثابت کیا ہے۔ عوام کی فلاح کے لئے بلا لحاظ قوم و ملت کے لئے جیسے کام کرتا رہا ہوں ویسے ہی کرتا رہوں گا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 27, 2020 12:17 PM IST