உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل لائبریری کا بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے رکھا سنگ بنیاد

    ڈیجیٹل لائبریری میں طلبا کے لئے جدید سہولیات تو ہونگی ہی ساتھ ہی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے بھی انہیں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

    ڈیجیٹل لائبریری میں طلبا کے لئے جدید سہولیات تو ہونگی ہی ساتھ ہی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے بھی انہیں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

    ڈیجیٹل لائبریری میں طلبا کے لئے جدید سہولیات تو ہونگی ہی ساتھ ہی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے بھی انہیں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bhopal, India
    • Share this:
    سائنس و ٹیکنالوجی کی اس صدی میں ڈیجیٹل لائبریری وقت کی بڑی ضرورت بن گئی ہے۔ کہنے کو راجدھانی بھوپال میں بہت سی لائبریری موجود ہیں لیکن کوئی ایسی لائبریری نہیں ہے جو پوری طرح سے جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل لائبریری ہو اور طلبا کی ضرورت کو پوری کر سکے۔ طلبا کی بڑی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے راجدھانی کی تاریخی موتی مسجد کیمپس میں ڈیجیٹل لائبریری کا سنگ بنیاد رکھا۔

    ڈیجیٹل لائبریری میں طلبا کے لئے جدید سہولیات تو ہونگی ہی ساتھ ہی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے بھی انہیں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ لائبریری میں تحریک آزادی میں مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے تعلق سے ایک خاص ڈیجیٹل سیکشن بنایا جائے گا جس سے دنیا میں بیٹھا ہوا کوئی بھی شخص مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے تعلق سے آسانی سے مواد حاصل کرسکے گا۔
    نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت دنوں سے میرا یہ خواب تھا کہ بھوپال میں ایک اچھی ڈیجیٹل لائبریری بننا چاہیئے۔کیونکہ جب میں بھوپال کی اقبال لائبریری اور دوسری لائبریوں کو دیکھتا ہوں تو یہاں کے لوگوں نے بہت محنت سے لائبریری بنائی ہے مگر یہ لائبریریاں جدید تقاضوں کو پورا نہیں کرتی ہیں۔اگر یہ لائبریریاں ڈیجیٹل ہوں تو اس سے نئی نسل کو بہت کچھ مل جائے گا۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں انہونی ہوتے۔ہوتے رہ گئی، جس نے بھی دیکھا دہل گیا دل

    ندستان کے 12 سے زیادہ گاؤں میں روزگار کا ذریعہ ہے پاکستان کا 'مکا'، جانئے پوری تفصیل

    یہی ایک خواب تھا ،اللہ نے موقعہ دیا اور اس خواب میں رنگ بھرنے کے لئے اوقاف شاہی نے اپنی زمین پر لائبریری قائم کرنے کے لئے این اوسی دیدی ہے ۔ڈیجیٹل لائبریری کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ ان شا اللہ جلد شہر کے لوگوں کو جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل لائبریری ملے گا ۔ طلبا کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے اس میں تمام کتابیں مہیا کی جائیں گی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: