ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

MP By-Election: کملناتھ نہیں ہوں گے اب کانگریس کے اسٹار کمپینر ، الیکشن کمیشن نے چھینا درجہ

الیکشن کمیشن نے فوری حکم جاری کرتے ہوئے کملناتھ کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ کمیشن نے جمعہ شام پانج بجے سے ہی کملناتھ کا اسٹار پرچارک کا درجہ چھین لیا ہے ۔

  • Share this:
MP By-Election: کملناتھ نہیں ہوں گے اب کانگریس کے اسٹار کمپینر ، الیکشن کمیشن نے چھینا درجہ
MP By-Election: کملناتھ نہیں ہوں گے اب کانگریس کے اسٹار کمپینر ، الیکشن کمیشن نے چھینا درجہ

مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر سابق وزیر اعلی کملناتھ کی جانب سے دئے جارہے بے باک بیانات اب ان کیلئے مشکلات کا سبب بنتے جارہے ہیں ۔ پہلے امرتی دیوی کو آئٹم کہنا اور پھر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو نوٹنکی فنکار کہنا اب کملناتھ پر بھاری پڑتا جارہا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پہلے انہیں نوٹس بھیجا اور بعد میں ان کی جانب سے ملے جواب کو تسلی بخش نہیں قرار دیا اور اب ان کا اسٹار پرچارک کا درجہ چھین لیا گیا ہے ۔ حالانکہ وہ تشہیری مہم چلا سکیں گے ، لیکن اس کا پورا خرچ امیدوار کے کھاتے میں جڑے گا ۔ جانکاری کے مطابق یہ حکم جمعہ کی شام پانچ بجے سے لاگو مانا جائے گا ۔


الیکشن کمیشن نے فوری حکم جاری کرتے ہوئے کملناتھ کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ کمیشن نے جمعہ شام پانج بجے سے ہی کملناتھ کا اسٹار پرچارک کا درجہ چھین لیا ہے ۔ حالانکہ کملناتھ اس دوران بھی کانگریس کیلئے تشہیری مہم چلا سکتے ہیں ، لیکن ان کی تشہیری مہم پر ہونے والا پورا خرچ امیدوار کو برداشت کرنا ہوگا ۔


ادھر کملناتھ کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد کانگریس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس کے ترجمان بھوپیندر گپتا نے کہا کہ کمیشن کی کارروائی پوری طرح سے یکطرفہ ہے ۔ اب اس حکم کے خلاف کانگریس سپریم کورٹ میں اپیل کرنے جارہی ہے ۔ گپتا نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں کے خلاف بھی کانگریس نے شکایت کی ، لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ اب کانگریس اس سلسلہ میں ماہرین قانون کی رائے لے گی اور عدالت کا رخ کرے گی ۔


ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس نے مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم چلانے میں پوری طاقت جھونک دی ہے۔ انتخابی مہم یکم نومبر کی شام کو ختم ہوگی۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، سینئر لیڈر جیوترادتیہ سندھیا، بی جے پی کےریاستی صدر وشنودت شرما اور دیگر وزراء اور عہدیدار بی جے پی کی جانب سے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں ۔ کانگریس کے اسٹار کمپینرس بھی پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلارہے ہیں ۔ کانگریس کے سینئر لیڈراور سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ بھی انتخابی مہم میں پارٹی کی براہ راست اور بالواسطہ مدد کررہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست کی 28 نشستوں کے لئے 3 نومبر کو انتخاب ہونے والا ہے، جس کی انتخابی مہم یکم نومبر کی شام 5 بجے ختم ہوگی ۔ جس کے پیش نظر انتخابی مہم کے آخری دنوں میں دونوں پارٹیاں اس میں اپنی پوری طاقت جھونک رہی ہیں۔ تمام حلقوں میں ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی ۔ ریاست کی 28 نشستوں کے لئے کل 355 امیدوار میدان میں ہیں۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 30, 2020 07:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading