உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب بھوپال میں بھی چنڈی گڑج جیسا MMS کیس، واش روم میں کپڑے بدل رہی طالبہ کا بنایا ویڈیو اور پھر۔۔۔

    بتایا جا رہا ہے کہ کالج میں ایک پروگرام کے دوران لڑکی کپڑے بدلنے واش روم گئی تھی، جب ان تینوں ملزم طالب علموں نے اس کا ویڈیو بنا لیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bhopal | Madhya Pradesh
    • Share this:
      بھوپال: چندی گڑھ یونیورسٹی میں ہاسٹل میں نہاتے ہوئےلڑکیوں کی ویڈیو بنانے کا معاملہ ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ اب مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں کالج کے باتھ روم میں ایک طالبہ کی ویڈیو بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھوپال میں واقع ایک آئی ٹی آئی کالج میں مبینہ طور پر ایک طالبہ کا باتھ روم میں ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا جا رہا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کی ہے۔

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بھوپال کے آئی ٹی آئی کالج کے 3 سابق طلباء کے خلاف مبینہ طور پر واش روم میں ایک طالبہ کی فحش ویڈیو بنانے اور اسے بلیک میل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان 3 ملزمان میں سے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



      اشوکا گارڈن کے ایس ایچ او نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ آئی پی سی کی دفعہ 384 اور آئی ٹی ایکٹ کی 67 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس پورے معاملے کی جانچ جاری ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ تینوں ملزمان لڑکی کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کر رہے تھے اور اس سے پیسے کا مانگ رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کالج میں ایک پروگرام کے دوران لڑکی کپڑے بدلنے واش روم گئی تھی، جب ان تینوں ملزم طالب علموں نے اس کا ویڈیو بنا لیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: