اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ کی تجویز پربھوپال نگر نگم نے راجدھانی کے تین مقامات کے نام کو کیا تبدیل

    سادھوی پرگیہ نے مقامات کے نام کو غلامی علامت سے کیا تعبیر تو کانگریس نے نگر نگم کے موقف کو بنایا تنقید کا نشانہ

    سادھوی پرگیہ نے مقامات کے نام کو غلامی علامت سے کیا تعبیر تو کانگریس نے نگر نگم کے موقف کو بنایا تنقید کا نشانہ

    حبیب گنج اسٹیشن کانام بدل کر رانی کملاپتی اسٹیشن اور ہوشنگ آباد کا نام بدل کر نرمدا پورم کرنے کے بعد اب بھوپال کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ کی تجویز پر بھوپال میونسپل کارپوریشن نے تین مقامات کے نام کو تبدیل کرنے کی تجویز کو پاس کردیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bhopal, India
    • Share this:
    مدھیہ پردیش میں نوابی عہد کےتاریخی مقامات کے نام کو بدلنے کی سیاست رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ حبیب گنج اسٹیشن کانام بدل کر رانی کملاپتی اسٹیشن اور ہوشنگ آباد کا نام بدل کر نرمدا پورم کرنے کے بعد اب بھوپال کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ کی تجویز پر بھوپال میونسپل کارپوریشن نے تین مقامات کے نام کو تبدیل کرنے کی تجویز کو پاس کردیا ہے۔ بھوپال میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ حلالپور بس اسٹینڈ،حلالپور بستی اور لال گھاٹی چوراہے کا نام تبدیل کیاگیا ہے۔نام تبدیلی کے بعد اب حلالپوربس اسٹینڈ کا نام ہنومان گڑھی،حلالپور بستی کا نام ہنومان گڑھ اور لال گھاٹی چوراہے کا نام سری نارائن داس سرویشور چوراہا رکھ دیاگیا ہے۔
    بھوپال رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلالپور بس اسٹینڈ،حلالپور بستی اور لال گھاٹی چوراہے کا نام میری تجویز کے بعد تبدیل کیاگیا ہےکیونکہ ان تین ناموں میں مغل عہد کی خونی تاریخ پوشیدہ ہے اور یہ تاریخ ہمیں تکلیف پہنچاتی ہے اور یہ تاریخ ہمیں داغدار کرتی ہے۔ بھوپال بہت خوبصورت شہر ہے ۔ بھوپال تال اور تلیوں کا شہر ہے جو قدرتی وسائل سے آراستہ ہے اس لئے اس خوبصورت شہر کو اچھا سننا اور اچھا بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ رکن پارلیمنٹ ہونے اوراس کی خونی تاریخ کو جب میں پڑھتی تھی تو مجھے بہت تکلیف ہوتی تھی۔رانی کملا پتی کے بچوں کو یہاں پر شہید کیاگیا۔جانبازفوجی شہید ہوئے۔ عام لوگ یہاں پر شہید کئے گئے۔ یہاں اتنا قتل عام کیاگیا کہ یہاں کی زمین لال ہوگئی اور اسے لال گھاٹی کہا گیا ۔اور یہ خون آلودہ تاریخ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہمارے بزرگوں کے ساتھ کیاکیاگیاتھا۔ آج کا دن خوشی کا دن ہے ہم بھوپال نگر نگم کو اتفاق رائے سے نام بدلنے کی تجویز کو پاس کرنے کے لئے بہت بہت مبارکباد دیتے ہیں۔

    مدھیہ پردیش کے بیتول میں دردناک حادثہ: بس اور کار کی ٹکر، موقع پر ہی 11لوگوں کی موت


    وہیں اس تعلق سے جب مدھیہ پردیش کانگریس کے سکریٹری عبدالنفیس سے بات کی گئی تو انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور ان کی رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ نفرت کی سیاست کے ذریعہ وکاس کا خواب دکھایا جا رہا ہے۔ سادھوی جی میل کے پتھر بدلنے سے وکاس نہیں ہوتا ہے اور مدھیہ پردیش میں پچھلےاٹھارہ سالوں سے بی جے پی کی سرکار ہے اور اس سرکار میں مدھیہ پردیش ہر طرح سے پسماندگی کا شکار ہواہے۔شیوراج سنگھ سرکار صوبائی حکومت کے بجٹ سے زیادہ ابتک قرض لے چکی ہے۔ کسان خودکشی کر رہے ہیں ،نوجوانوں کو روز گار نہیں مل رہا ہے ،لااینڈ آرڈر کی صورتحال بد سے بتر ہوتی گئی ہے لیکن اس جانب نہ تو سادھوی جی کا دھیان ہے اور نہ ہی ان کی سرکار کا۔

     

    بڑھتی آلودگی کے درمیان کیجریوال حکومت کا بڑافیصلہ، دہلی کے پرائمری اسکول کل سے رہینگے بند

    سادھوی نے راجدھانی بھوپال میں وکاس کے نام پر کوئی اینٹ لگائی ہو تو بتائیں۔ کورونا قہر میں کسی پریشان شخص کی مدد کی ہو تو بتائیں۔ سادھوی کو بھوپال کی تاریخ ہی نہیں معلوم ہے۔جس مقام کو وہ قتل و خون سے عبارت کر رہی ہے وہاں کی مٹی لال تھی اس لئے اسے لاگھاٹی کہا گیا اور جس مقام کی مٹی کالی تھی اسے کالی پریڈ کہا گیا۔ سادھوی جو کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ جس گونڈ راجہ نظام شاہ کی وہ بات کر رہی ہیں ان کا قتل کسی مسلمان نے نہیں کیاتھا ۔رانی کملا پتی نے سردار دوست محمد خان سے اپنے شوہر کا قصاص لینے کے لئے ان سے مدد مانگی تھی جو انہوں نے بہن کی راکھی کی لاج کے لئے انجام دیاتھا اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا تھا۔بی جے پی کے لوگ نفرت کی سیاست کے کتنے بھی بیچ بولیں لیکن یہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔ یہ ملک محبت اور آئین سے چلے گا اور یہاں کے لوگوں کی اکثریت امن کی شیدائی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: