ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

ایم پی: اجتماعی عصمت دری کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر دلت خاتون نے کی خودکشی، چوکی انچارج گرفتار

نرسنگھ پور کے چچیلی گاوں میں اجتماعی عصمت دری متاثرہ ایک دلت خاتون نے خودکشی کر لی تھی۔ متاثرہ کے شوہر کا الزام تھا کہ وہ ملزمان کے خلاف تھانے کا چکر لگاتے رہے لیکن ان کی ایف آئی آر لکھی نہیں گئی۔ معاملہ اٹھا تو راجدھانی بھوپال تک پہنچا۔ اس پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے از خود نوٹس لیا اور ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔

  • Share this:
ایم پی: اجتماعی عصمت دری کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر دلت خاتون نے کی خودکشی، چوکی انچارج گرفتار
علامتی تصویر

بھوپال۔ نرسنگھ پور کے چیچلی گاوں میں دلت خاتون کی اجتماعی عصمت دری (Gangrape) کے بعد ایف آئی آر درج نہیں کئے جانے کے معاملہ میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان (CM Shivraj) نے سخت کارروائی کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے بعد چوکی انچارج مشری لال جس نے ایف آئی آر نہیں لکھی اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملہ کے تین ملزمان اروند، موتی لال اور انل رائے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوری طور پر ایڈیشنل ایس پی، ایس ڈی پی او کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اسی طرح کھرگون کے ایس پی سے معاملہ میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔ حالانکہ، ایس پی فی الحال چھٹی پر چل رہے ہیں۔


نرسنگھ پور کے چچیلی گاوں میں اجتماعی عصمت دری متاثرہ ایک دلت خاتون نے خودکشی کر لی تھی۔ متاثرہ کے شوہر کا الزام تھا کہ وہ ملزمان کے خلاف تھانے کا چکر لگاتے رہے لیکن ان کی ایف آئی آر لکھی نہیں گئی۔ معاملہ اٹھا تو راجدھانی بھوپال تک پہنچا۔ اس پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے از خود نوٹس لیا اور ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ کی ناراضگی اور سختی کے بعد اب اجتماعی عصمت دری کے دو ملزمان کو گرفتار کر 376 D اور 306 دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاست میں عصمت دری کے ملزموں کو بخشا نہیں جائے گا۔


لا اینڈ آرڈر پر سخت


وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم میٹنگ بھی کی۔ اس میں وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ ریاست میں کسی بھی طرح کے مافیا اور عوام کے ساتھ دھوکہ دھڑی کرنے والی چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ کسی کو بھی بخشا نہ جائے۔ بدمعاشوں کے دل میں خوف ہونا چاہئے۔ مجرمانہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 03, 2020 08:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading