نیوز18 اردو کی خبر کا اثر، مدھیہ پردیش وقف بورڈ نے اپنے ریکارڈ کو درست کرنے کا شروع کیا کام
نیوز18 اردو کی خبر کا اثر، مدھیہ پردیش وقف بورڈ نے اپنے ریکارڈ کو درست کرنے کا شروع کیا کام
Bhopal News: نیوز18 اردو کے ذریعہ خبر نشر کئے جانے کے بعد ایم پی وقف بورڈ کے ذمہ داران نہ صرف خواب غفلت سے بیدار ہوئے بلکہ انہوں نے وقف بورڈ املاک کے ریکارڈ کو درست کرنے کے لئے بھی عملی اقدام شروع کردیا ہے۔
بھوپال : مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے پاس کہنے کو ہزاروں املاک ہیں، مگر سرکاری ریکارڈ میں یہ املاک وقف بورڈ کی نہیں بلکہ سرکاری املاک کے طور پر درج ہیں۔ نیوز18 اردو کے ذریعہ خبر نشر کئے جانے کے بعد ایم پی وقف بورڈ کے ذمہ داران نہ صرف خواب غفلت سے بیدار ہوئے بلکہ انہوں نے وقف بورڈ املاک کے ریکارڈ کو درست کرنے کے لئے بھی عملی اقدام شروع کردیا ہے۔
بورڈ ذمہ داران کے ذریعہ اس تعلق سے صوبہ کے سبھی اضلاع کے کلکٹروں کو خط لکھا گیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سولہ اضلاع نے وقف بورڈ املاک کے ریکارڈ کو درست کرنے کو لیکر نہ صرف کام شروع کردیا ہے بلکہ اس تعلق سے مدھیہ پردیش وقف بورڈ کو لیٹر بھیج کر اس کی آفیشیل انفارمیشن بھی دی ہے ۔
نیوز18 اردو سے بات چیت کرتے ہوئے مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے کہا کہ حکومت اقلیتوں اور اقلیتوں سے وابستہ اداروں کے فروغ کے لئے بہت سنجیدہ ہے ۔ وقف بورڈ کی املاک کے ریکارڈ کو درست کرنے کا جو معاملہ تھا اسے درست کرنے کا عملی اقدام شروع کردیا گیا ہے۔ اس تعلق سے صوبہ کے سبھی اضلاع کے کلکٹروں کو خط لکھ کر وقف بورڈ املاک کے ریکارڈ کو درست کرنے کی گزارش کی گئی تھی ۔
اب تک سولہ اضلاع سے ریکارڈ درست کرنے کو لیکر وہاں کے انتظامیہ کے ذریعہ خبر آچکی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جلد ہی ہم مدھیہ پردیش کے سبھی اضلاع میں وقف املاک کے ریکارڈ کو درست کرنے کام مکمل کر لیں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔