اپنا ضلع منتخب کریں۔

    MP News: اوشا ٹھاکر کے ذریعہ مدارس کو لیکر دیئے گئے بیان پر مدھیہ پردیش میں سیاسی گھمسان

    Bhopal News: وزیر ثقافت کے ذریعہ جہاں فرضی مدارس کے خلاف صوبائی سطح ہر جانچ کرکے کارروائی کئے جانے کا سخت موقف اختیار کیا جا رہا ہے تو وہیں مسلم تنظیموں نے وزیر ثقافت کے بیان کو ہندتوں کے ایجنڈے سے تعبیر کرتے ہوئے اس کے خلاف صوبائی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش کی وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر کے ذریعہ مدارس کو لیکر دیئے گئے بیان پر مدھیہ پردیش میں سیاسی گھمسان چھڑ گیا ہے ۔ وزیر ثقافت کے ذریعہ جہاں فرضی مدارس کے خلاف صوبائی سطح ہر جانچ کرکے کارروائی کئے جانے کا سخت موقف اختیار کیا جا رہا ہے تو وہیں مسلم تنظیموں نے وزیر ثقافت کے بیان کو ہندتوں کے ایجنڈے سے تعبیر کرتے ہوئے اس کے خلاف صوبائی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: سرکار نے 348 موبائل ایپس پر لگائی پابندی، چین بھیج رہے تھے ہندوستانی یوزرس کا ڈاٹا

    مدھیہ پردیش کی مسلم تنظیموں نے وزیر ثقافت اوشاٹھاکر کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تنگ نطری سے تعبیر کیا ہے۔ مدھیہ پردیش مائناریٹیز یونائیٹیڈ آرگنائزیشن کے سکریٹری عبد النفیس کہتے ہیں کہ مدارس کے کردار اور اس کے رجسٹریشن کو لے کر  جانچ بھی کروائی گئی ہے اور کلین چیٹ بھی دی گئی ہے ۔وزیر ثقافت کو جانچ کرنا ہے تو ان اسکولوں کے خلاف جانچ کریں جن کی قیادت آر ایس آیس کے ذریعہ کی جاتی ہے اور جہاں پر ملک کے آئین کے خلاف درس دیا جاتا ہے۔ وزیر ثقافت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے ایسے بیان اس لئے دے رہی ہے تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے اور اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کا پولرائزیشن کیا جا سکے ۔ہم مدارس اور مسلم بچوں کے تعلیم حقوق کو لیکر صوبائی سطح پر تحریک چلائیں گے ۔

    یہ بھی پڑھئے: ینگ انڈین کا دفتر سیل ، ED نے چسپاں کیا نوٹس، پیشگی اجازت کے بغیر نہ کھولا جائے

    وہیں مدھیہ پردیش علما بورڈ کے صدر قاضی عظمت شاہ مکی کا کہنا ہے کہ بچوں کو تعلیم دینا اور مذہبی تعلیم دینے کی آزادی اور حق ملک کے آئین نے دیا ہے۔ جو پرائیوٹ مدارس ہیں وہ حکومت سے کوئی گرانٹ نہیں لیتے ہیں اور جو رجسٹرڈ مدارس ہیں، اس کو بی جے پی حکومت چاہے وہ مرکز کی ہو یا صوبہ کی اس نے پچھلے چھ سالوں سے مدارس اساتذہ کو تنخواہ تک جاری نہیں کی ہے ۔ اوشا ٹھاکر صاحبہ کو مدارس کی اتنی فکر ہے تو چھ سال سے تنخواہ کا انتظار کررہے مدارس کے اساتِذہ کی تنخواہ جاری کرنے کے لئے قدم اٹھائیں ۔ بات مدارس کی نہیں ہے بلکہ بات مسلم بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی ہے ۔ حکومت کی جانب سے سب پڑھیں سب بڑھیں کی بات ضرورت کی جاتی ہے، لیکن مسلم طلبہ جب پڑھنا چاہتے ہیں تو انہیں طرح طرح سے روکنے کے لئے سازش کی جاتی ہے ۔وزیر ثقافت کا بیان اسی کا حصہ ہے ۔

    وہیں مدھیہ پردیش جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون نے وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر کے بیان پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہیں حکومت سے ان کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وہیں اس تعلق سے جب نیوز 18 اردو نے وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ صوبہ میں بہت سے فرضی مدارس کی شکایت موصول ہوئی ہیں ۔ وہ مدارس جو فرضی ہیں جن کا زمین پر کوئی وجود نہیں ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: