چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ کے آکاش نگر ۔بچیلی شاہراہ پر آج نکسلیوں نے نیشنل منیرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) کی ایک بس کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس میں سی آئی ایس ایف کے ایک جوان سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق این ایم ڈی سی کی بس دوپہر آکاش نگر سے بچیلی سبزی خریدنے کے لئے آئی تھی جس میں سی آئی ایس ایف کے کچھ جوان بھی سوار تھے۔ بس سبزی خریدنے کے بعد آكاش نگر واپس آ رہی تھی کہ راستے میں نکسلیوں نےبارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس کی زد میں بس بھی آگئی ۔ حملے میں سی آئی ایس ایف کا ایک جوان ، بس ڈرائیور، کنڈیکٹر اور کلینر کی موت ہوگئی۔
حملے میں بس سوار دو دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں بچیلي کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال مرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس واقعہ کے مقام پر پہنچ گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔