جگدل پور: بیجا پور میں سیکورٹی اہلکاروں اور نکسلیوں کے درمیان ہوئے تصادم کے بعد اب بستر رینج کے آئی جی پی سندر راج نے بتایا کہ اس تصادم کے بعد ایک جوان ابھی بھی لاپتہ ہے اور اس کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ آئی جی کے مطابق، لاپتہ جوان کا نام راکیشور سنگھ منہاس ہے اور وہ کوبرا 210 بٹالین سے متعلق ہے۔
سندر راج نے بتایا کہ جوان جموں وکشمیر کا رہنے والا ہے۔ لاپتہ جوان کو تلاش کرنے کے لئے مسلسل سیکورٹی اہلکاروں کے جوانوں سمیت ہندوستانی فضائیہ بھی کام کر رہی ہے، لیکن اس کا ابھی کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اطلاع دی کہ ماونوازوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے ہتھیار بھی لوٹے ہیں، جن میں 6 اے کے 47، دو ایس ایل آر، ایک ایل ایم جی شامل ہے۔
سندر راج نے بتایا کہ اب شہید ہوئے جوانوں کو پیر کو آخری وداعی دی جائے گی۔ پولیس گراونڈ میں صبح 10 بجے انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ اس کے بعد شہید جوانوں کو ان کے آبائی گاوں کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو 12 جوانوں کی لاش کو بیجا پور لایا گیا اور ڈمراپل میڈیکل کالج میں ان کا پوسٹ مارٹم چل رہا ہے۔
وہیں اطلاع کے مطابق، تصادم میں ڈی آر جی-8، ایس ٹی ایس-6، کوبرا-7 اور بستر بٹالین کا ایک جوان شہید ہوئے ہیں۔ وہیں تصادم میں 31 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ میں 13 جوان سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ سنگین طور پر زخمی جوانوں کو بہتر علاج کے لئے ایئر لفٹ کرکے رائے پور بھیجا گیا ہے۔ تصادم کے دوران زخمی دیگر کو 18 جوانوں کا علاج ضلع اسپتال بیجا پور میں کیا جا رہا ہے۔ حادثہ کے بعد سے کوبرا 210 جوان راکیشور سنگھ منہاس کا لوکیشن نہیں مل پا رہا ہے، جن کی تلاش مسلسل جاری ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔