உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انو سوئیا بنائی گئیں چھتیس گڑھ کی گورنر، ہری چندن کو آندھراپردیش کی ذمہ داری

    انو سوئیا چھتیس گڑھ ، ہری چندن آندھراپردیش کے گورنر مقرر

    انو سوئیا چھتیس گڑھ ، ہری چندن آندھراپردیش کے گورنر مقرر

    راشٹرپتی بھون کی جانب سے آج یہاں جاری سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، اوئیکے اور ہری چندن کی تقرری ان کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے نافذ العمل ہوگی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
       بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی سابق رکن انوسوئیا اوئیکے کو چھتیس گڑھ اور پارٹی کے سینئر رہنما وشوبھوشن ہری چندن کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
      راشٹرپتی بھون کی جانب سے آج یہاں جاری سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، اوئیکے اور  ہری چندن کی تقرری ان کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے نافذ العمل ہوگی۔ 62 برس کی اوئیکے 2006سے 2012 تک مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی رکن رہی ہیں۔ اس وقت وہ نیشنل کمیشن فار شیڈول ٹرائبس کی نائب صدر ہیں۔
      وہیں، 84 برس کے ہری چندن بی جے پی کی اڈیشہ کی اکائی کی صدر رہ چکے ہیں۔ وہ 2004 سے 2009 تک اڈیشہ اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔ وہ جن سنگھ سے جڑے رہے ہیں۔ وہ پیشے سے وکیل ہیں۔
      First published: