ہوم » نیوز » No Category

بی جے پی کے سینئر لیڈر وجے ورگیہ کا پھر متنازع بیان ، ششی تھرور کو بتایا عورتوں کا شوقین

بھوپال : متنازعہ بیانات کیلئے مشہور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور پر تیکھا حملہ بولا ہے ۔ وجے ورگیہ نے ششی تھرور کو خواتین کا شوقین قرار دیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 25, 2016 07:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی کے سینئر لیڈر وجے ورگیہ کا پھر متنازع بیان ، ششی تھرور کو بتایا عورتوں کا شوقین
بھوپال : متنازعہ بیانات کیلئے مشہور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور پر تیکھا حملہ بولا ہے ۔ وجے ورگیہ نے ششی تھرور کو خواتین کا شوقین قرار دیا ہے۔

بھوپال : متنازعہ بیانات کیلئے مشہور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور پر تیکھا حملہ بولا ہے ۔ وجے ورگیہ نے ششی تھرور کو خواتین کا شوقین قرار دیا ہے۔

کیلاش نے ہولی ملن تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ششی تھرور کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ خواتین کے شوقین ہیں۔ ان کو کنہیا میں بھگت سنگھ دکھائی دے رہا ہے ، تو یہ ان کا ذہنی دیوالیہ پن ہے۔

خیال رہے کہ بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے یہ بات اس وقت کہی جب ششی تھرور کی طرف جے این یو طلبہ یونین صدر کنہیا کی بھگت سنگھ سے موازنہ کرنے کے بارے میں ان سے سوال پوچھا گیا تھا۔

وجے ورگیہ نے کہا کہ کانگریس اور کمیونسٹ پارٹیاں قیادت سے مبرا ہو گئی ہیں۔ ان پارٹیوں کے پاس بھیڑ جمع کرنے والا لیڈر نہیں بچا، تو کنہیا جیسے نوجوان میں ان کو لیڈر نظر آ رہا ہے۔

علاوہ ازیں کیلاش نے راہل گاندھی کو مذاق کا موضوع بتاتے انہیں حب الوطنی سیکھنے کے لئے کلاس لینے کی نصیحت بھی دی۔

First published: Mar 25, 2016 07:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading