مدھیہ پردیش کی بھوپال سیٹ سے بی جے پی امیدواراوراپنے متنازعہ بیانات کے ذریعہ سرخیوں میں آئی سادھوی پرگیہ ٹھاکرکی مخالفت میں اب بی جے پی کے اندرہی بغاوت کی آوازاٹھنے لگی ہے۔ بھوپال سے بی جے پی ایک خاتون لیڈرنے ان کی کھل کرمخالفت کی ہے اوران کی امیدواری پرسوال اٹھائے ہیں۔
بھوپال شمال سیٹ سے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی امیدواررہیں فاطمہ رسول صدیقی نے سادھوی پرگیہ ٹھاکرکےلئے انتخابی تشہیرکرنے سے واضح طورپرانکارکردیا ہے اوران پر بھوپال کی فضا خراب کرنےکا بھی الزام عائد کیا ہے۔ فاطمہ صدیقی کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے غلط امیدوارکوبھوپال لوک سیٹ سے اتاردیا ہے۔
اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کےلئے بھوپال میں سرخیاں حاصل کرنے والی فاطمہ رسول صدیقی نے سادھوی پرگیہ ٹھاکرکے بیانوں کی تنقید کرتے ہوئےان کی زبان کو بھوپال کی گنگا جمنی تہذیب کے خلاف بتایا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ بی جے پی نے غلط امیدوارکا انتخاب کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھوپال سے آلوک سنجر، آلوک شرما، وشواس سارنگ یا پھر سریندر ناتھ سنگھ بھی بہترامیدوارہوسکتے تھے۔
دوسری جانب سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے پھرمتنازعہ بیان دے دیا ہے۔ سیہارے میں اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کانگریس لیڈراورامیدواردگوجے سنگھ کا نام لئے بغیرجم کر تنقید کی۔ پرگیہ ٹھاکرنے کہا کہ ایسے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لئے اوربے روزگاری کو بڑھاوا دینے والے لوگوں کا خاتمہ کرنے کے لئے پھرسے ایک سنیاسی کو کھڑا ہونا پڑے گا۔
سونیا رانا کی رپورٹ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔