ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بی جے پی لیڈر اوما بھارتی کی کورونا رپورٹ آئی مثبت، ہری دوار کے پاس ہوئیں کوارنٹین

اوما بھارتی نے مزید لکھا ’’میں ابھی ہری دوار اور رشی کیش کے درمیان وندے ماترم کنج میں کوارنٹین ہوں جو کہ میرے کنبے جیسا ہے۔ چار دن بعد پھر سے ٹیسٹ کراؤں گی اور حالت ایسی ہی رہی تو ڈاکٹروں سے مشورے کے مطابق فیصلہ کروں گی۔ جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں، سب سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاط برتیں‘‘۔

  • Share this:
بی جے پی لیڈر اوما بھارتی کی کورونا رپورٹ آئی مثبت، ہری دوار کے پاس ہوئیں کوارنٹین
بی جے پی لیڈر اوما بھارتی کی کورونا رپورٹ آئی مثبت

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں۔ اوما بھارتی پہاڑ یاترا پر تھیں اور کورونا پازیٹیو ہونے کی اتوار کے روز خود ٹوئٹ کرکے اطلاع دی۔ بی جے پی کی تیز طرار لیڈر اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلی نے سلسلہ وار کئی ٹوئٹ کئے۔



انہوں نے کہا ’’میں آپ جانکاری میں یہ ڈال رہی ہوں کہ میں نے آج اپنی پہاڑ یاترا کے اختتام کے آخری دن انتظامیہ کے کہنے پر کورونا ٹیسٹ کرنے والی ٹیم کو بلایا کیونکہ مجھے تین دن سے ہلکا بخار تھا۔ میں نے ہمالیہ میں کووڈ کی سبھی رہنما ہدایات اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کیا، پھر بھی میں کورونا پازیٹیو پائی گئی ہوں‘‘۔


سابق وزیر نے مزید لکھا ’’میں ابھی ہری دوار اور رشی کیش کے درمیان وندے ماترم کنج میں کوارنٹین ہوں جو کہ میرے کنبے جیسا ہے۔ چار دن بعد پھر سے ٹیسٹ کراؤں گی اور حالت ایسی ہی رہی تو ڈاکٹروں سے مشورے کے مطابق فیصلہ کروں گی۔ جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں، سب سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاط برتیں‘‘۔

بتا دیں کہ اوما بھارتی پچھلے کئی دنوں سے پہاڑوں کا سفر کر رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کیدارناتھ کا درشن کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شئیر کیا تھا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 27, 2020 10:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading