ہوم » نیوز » No Category

بی جے پی کے ممبر اسمبلی کی افسروں کو دھمکی ، ہاتھ کٹوا دوں گا

چھتر پور: مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے ممبر اسمبلی آرڈی پرجاپتی نے متنازعہ بیان دیا ہے ۔ پرجاپی نے سرعام افسروں کا ہاتھ کٹوانے کی دھمکی دی ۔ دراصل ممبر اسمبلی کو اسٹیج اور مائیک مل گیا تھا اور سامنے 500 سے زیادہ ووٹروں کی بھیڑ تھی ، اس کے بعد نیتا جی اتنے جوش میں آ گئے کہ ان کی زبان ہی بہک گئی ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 13, 2016 12:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی کے ممبر اسمبلی کی افسروں کو دھمکی ،  ہاتھ کٹوا دوں گا
چھتر پور: مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے ممبر اسمبلی آرڈی پرجاپتی نے متنازعہ بیان دیا ہے ۔ پرجاپی نے سرعام افسروں کا ہاتھ کٹوانے کی دھمکی دی ۔ دراصل ممبر اسمبلی کو اسٹیج اور مائیک مل گیا تھا اور سامنے 500 سے زیادہ ووٹروں کی بھیڑ تھی ، اس کے بعد نیتا جی اتنے جوش میں آ گئے کہ ان کی زبان ہی بہک گئی ۔

چھتر پور: مدھیہ پردیش میں  بی جے پی کے ممبر اسمبلی آرڈی پرجاپتی نے متنازعہ بیان دیا ہے ۔ پرجاپی  نے سرعام افسروں کا ہاتھ کٹوانے کی دھمکی دی ۔ دراصل ممبر اسمبلی  کو اسٹیج  اور مائیک مل گیا تھا اور  سامنے 500 سے زیادہ ووٹروں کی بھیڑ تھی ، اس کے بعد نیتا جی اتنے جوش میں آ گئے کہ ان کی زبان ہی بہک گئی ۔

بھیڑ کو دیکھ کر جوش میں نیتا جی نے اپنا ہوش کھوتے ہوئے سب ڈویزنل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کہا کہ اگر سرکاری اسکیموں کا پیسہ غریبوں تک نہیں پہنچا تو وہ افسروں کے ہاتھ کاٹ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  ضرورت مندوں کا پیسہ ان تک نہیں پہنچنے کی وجہ سے ہی نکسل واد پنپتا ہے ۔

آخری سرے تک بیٹھے شخص تک اگر پیسہ نہیں پہنچا تو اس کے ہاتھ نہیں رہنے دوں گا۔ حکام کے باپ کا پیسہ نہیں ہے، کام کرنا ہے تو رہو ورنہ اپنے گھر جاؤ ۔ حکام سے میری درخواست ہے، ہم آپ کے پاؤں پڑتے ہیں ہم 1100 روپے کا ٹیکہ کرواکر گھر چلے جاؤ۔ آخری شخص تک پہنچنے والے کا پیسہ اگر آپ کھا رہے ہو تو نکسل واد پیدا کرنے کے مجرم ہو ۔

بی جے پی رہنما کے اس بیان پر کی شدید تنقید کی جارہی ہے ۔  کانگریس نے ایسا بیان دینے والے لیڈر کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا  ہے ۔ کانگریسی لیڈر پریم چند مشرا کا کہنا ہے کہ ملک میں دو طریقوں کی طاقتیں کام کر رہی ہیں ۔ کہیں نہ کہیں تشدد کی باتیں بڑھ رہی ہیں ۔ اس ملک میں سیکولر تانے بانے کو مٹانا  چاہتے ہین ۔  آر ایس ایس اور بی جے پی کو اپنی سوچ میں تبدیلی لانی چاہئے ۔

First published: Mar 13, 2016 12:49 PM IST