ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

تبدیلی نوٹ کیلئے قطار میں اموات پر بی جے پی نائب صدر کا متنازع بیان ، لوگ تو راشن کی لائن میں بھی مر سکتے ہیں

بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے لوگوں کی اموات پر بے تکا بیان دیا ہے ، جس کے بعد ان کی چوطرفہ تنقید کی جارہی ہے

  • Pradesh18
  • Last Updated: Nov 14, 2016 08:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تبدیلی نوٹ کیلئے قطار میں اموات پر بی جے پی نائب صدر کا متنازع بیان ، لوگ تو راشن کی لائن میں بھی مر سکتے ہیں
بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے لوگوں کی اموات پر بے تکا بیان دیا ہے ، جس کے بعد ان کی چوطرفہ تنقید کی جارہی ہے

بھوپال : 500 اور 1000 کے نوٹ بدلوانے کے لئے بینکوں میں گھنٹوں تک قطار میں کھڑے ہونے کے دوران لوگوں کی اموات کے معاملے لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ ادھر بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے لوگوں کی اموات پر بے تکا بیان دیا ہے ، جس کے بعد ان کی چوطرفہ تنقید کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مدھیہ پردیش میں نوٹ تبدیل کرنے کے لئے بینک پہنچے لاکھوں افراد کی طبیعت خراب ہونے اور کچھ کی اموات کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس سلسلہ میں جب بی جے پی کے قومی نائب صدر اور مدھیہ پردیش انچارج ڈاکٹر ونے سهسربدھے سے پوچھا گیا تو انہوں نے متنازعہ بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ تو راشن کی لائن میں بھی مر سکتے ہیں۔ تاہم انہیں فوری طور پر اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے اپنی گفتگو کا رخ موڑتے ہوئے کہا کہ اب آگے ایسے معاملات پیش نہ آئیں ، اس کے لئے پختہ انتظام کیا جائے گا۔

بھوپال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سهسربدھے نے کہا کہ عوام ستيہ گرهي کے طور پر تھوڑی سی تکلیف برداشت کریں ، ملک میں کالے دھن کے خلاف جدوجہد چل رہی ہے، یہ صرف ایک قانونی فیصلہ نہیں، بڑے پیمانے پر تحریک بھی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی مدد کریں۔ انہوں نے لوگوں سے صبر سے کام لینے اور آرام سے اپنا کام کروانے کی بھی اپیل کی ۔

First published: Nov 14, 2016 08:23 PM IST