ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

حاملہ خاتون کا ہورہا تھا کورنا ٹیسٹ ، اچانک پیش آگیا ایسا حادثہ ، طبی اہلکاروں کے اڑ گئے ہوش

کورونا جانچ کے دوران حاملہ خاتون کو سواب ٹیسٹ لینے کیلئے طبی اہلکار نے جیسے ہی سلائیڈ کو منہ کے اندر گلے میں ڈالا ، سلائیڈ ٹوٹ کر گلے میں پھنس گیا ۔ اس حادثہ کے بعد افراتفری مچ گئی ۔

  • Share this:
حاملہ خاتون کا ہورہا تھا کورنا ٹیسٹ ، اچانک پیش آگیا ایسا حادثہ ، طبی اہلکاروں کے اڑ گئے ہوش
حاملہ خاتون کا ہورہا تھا کورنا ٹیسٹ ، اچانک پیش آگیا ایسا حادثہ ، طبی اہلکاروں کے اڑ گئے ہوش

جھارکھنڈ کے بوکارو میں کورونا جانچ کے دوران ایک حاملہ خاتون کے ساتھ صدر اسپتال میں بڑا حادثہ پیش آگیا ۔ حاملہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ کورونا کی جانچ کرانے کیلئے صدر اسپتال آئی تھی ۔ صدر استپال میں کورونا جانچ کیلئے کافی لوگوں کی بھیڑ نظر آرہی تھی ۔ کورونا جانچ کے دوران حاملہ خاتون کو سواب ٹیسٹ لینے کیلئے طبی اہلکار نے جیسے ہی سلائیڈ کو منہ کے اندر گلے میں ڈالا ، سلائیڈ ٹوٹ کر گلے میں پھنس گیا ۔ اس حادثہ کے بعد افراتفری مچ گئی ۔ جائے واقعہ پر موجود لوگوں نے طبی عملہ پر لاپروائی کا الزام لگایا ہے ۔ اس پورے واقعہ سے خاتون اور اس کے شوہر کافی پریشان ہوگئے ۔


وہیں ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسپتال میں کوئی بندوبست بھی نظر نہیں آیا ۔ معاملہ کی جانکاری صدر استپال کے سول سرجن کو دی گئی ۔ پھر ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلایا گیا ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بھی صورتحال کا اندازہ لگاتے ہوئے خطرہ مول لینا مناسب نہیں سمجھا اور پھر طے کیا گیا کہ خاتون کو دھنباد کے پی ایم سی ایچ ریفر کردیا جائے ۔


بوکارو کے سول سرجن نے اعتراف کیا کہ اس طرح کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔
بوکارو کے سول سرجن نے اعتراف کیا کہ اس طرح کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔


ڈاکٹروں کے مشورہ کے بعد حاملہ خاتون کو 108 ایمبولینس کا انتظام کرکے دھنباد پی ایم سی ایچ بھیجا گیا ۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ حاملہ ہونے کی وجہ سے انہیں کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے اسپتال بلایا گیا تھا ۔ جمعہ کو چاس سے صدر اسپتال کورونا ٹیسٹ کیلئے پہنچی تھی ۔ اس کے بعد جانچ کے دوران یہ حادثہ پیش آگیا ۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے بھی کہا کہ یہ حادثہ بدقسمتی سے پیش آگیا ۔ ہم کورونا ٹیسٹ کرانے آئے تھے اور اس طرح کا حادثہ پیش آگیا ۔

وہیں بوکارو کے سول سرجن نے اعتراف کیا کہ اس طرح کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ کورونا جانچ کیلئے سواب لینے کیلئے طبی اہلکار جیسے ہی اسٹک سلائیڈ ڈالا ، آگے کا حصہ ٹوٹ گیا اور گلے میں پھنس گیا ۔ ایسا حادثہ کسی کے بھی ساتھ پیش آسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کو پی ایم سی ایچ دھنباد منتقل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ واقعہ تکلیف دینے والا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 11, 2020 11:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading