ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بڑی خبر: زہریلی شراب پینے سے 10لوگوں کی موت، دو درجن سے زیادہ ہوئے بیمار، مچا ہنگامہ

مدھیہ پردیش کے مرینا (Morena District) میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں زہریلی شراب (Poisonous Liquor) پینے سے دس لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں دو درجن سے زیادہ لوگ بیمار ہیں۔

  • Share this:
بڑی خبر: زہریلی شراب پینے سے 10لوگوں کی موت، دو درجن سے زیادہ ہوئے بیمار، مچا ہنگامہ
مدھیہ پردیش کے مرینا (Morena District) میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں زہریلی شراب (Poisonous Liquor) پینے سے دس لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں دو درجن سے زیادہ لوگ بیمار ہیں۔

مدھیہ پردیش کے مرینا  (Morena District) میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں زہریلی شراب (Poisonous Liquor)  پینے سے دس لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں دو درجن سے زیادہ لوگ بیمار ہیں۔ اس واقعے سے آس پاس کے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس انتظامیہ کے ہوش اڑ گئے۔ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی مقامی تھانہ پولیس نے بیمار لوگوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔


جانکاری کے مطابق معاملہ باغ چینی تھانہ علاقے میں واقع چھیرا مان پور گاؤں اور سماولی تھانہ کے پہوالی گاؤں کا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ چھیرا مان پور گاؤں میں زہریلی شراب سے پانچ لوگوں کی مور ہوئی ہے۔ وہیں پپہوالی گاؤں  میں تین لوگ زہریلی شراب کے استعمال کرنے سے مر گئے جبکہ شدید طور پر بیماروں میں سے چھ لوگوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے دو اور لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔


دونوں لوگوں سے پوچھ۔گچھ کی اور ڈاکٹروں سے چرچا کی۔۔


بتادیں کہ یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے جب مدھیہ پردیش میں زہریلی شراب پینے سے اتنے لوگوں کی موت ہوئی ہو۔ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے درمیان مدھیہ پردیش کے رتلام میں غیر قانونی زہریلی شراب پینے سے تقریبا آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی تھے۔ تب بتایا جا رہا تھا کہ دو لوگوں کی حال نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس سپریٹنڈینٹ گورو تیواری نے بتایا تھا کہ ان لوگوں کو شراب پینے کے بعد حالت بگڑنے پر رتلام ضلع اسپتال میں گیا تھا۔ ایس پی کے مطابق رتلام ضع کے ناملی تھانہ علاقے کے رہنے والے یہ لوگ تین تین کے گروم میں گرام پنچیڑ اور گرام بھڑواس سے الٹی گھبراہٹ اور دھندلا دکھنے کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ضلعی کلکٹر نے دونوں گاؤں کا دورہ کیا اورر متاثرین کے اہل خانہ اور گاؤں والوں سے  بات چیت کی۔ اس کے بعد ضلعی اسپتال میں دونوں لوگوں سے پوچھ تاچھ کی اوت ڈاکٹروں سے چرچا کی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 12, 2021 11:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading