ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں سیدھی بس حادثے میں 51 لوگوں کی موت کا ذمے دار بس ڈرائیور گرفتار

مدھیہ پردیش میں سیدھی سے ستنا آرہی جس بس کے بانا ساگر نہر میں ڈوبنے سے 51 مسافروں کی موت ہوگئی ہے، اس بس کا ڈرائیور آخرکار گرفتار کر لیا گیا۔ سیدھی پولیس نے آج اس ملزم ڈرائیور کو گرفتار کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں سیدھی بس حادثے میں 51 لوگوں کی موت کا ذمے دار بس ڈرائیور گرفتار
مدھیہ پردیش میں سیدھی سے ستنا آرہی جس بس کے بانا ساگر نہر میں ڈوبنے سے 51 مسافروں کی موت کا معاملہ۔۔

مدھیہ پردیش میں سیدھی سے ستنا آرہی جس بس کے بانا ساگر نہر میں ڈوبنے سے 51 مسافروں کی موت ہوگئی ہے، اس بس کا ڈرائیور آخرکار گرفتار کر لیا گیا۔ سیدھی پولیس نے آج اس ملزم ڈرائیور کو گرفتار کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ رامپور نیکن تھانہ پولیس اور پیو راؤ چوکی پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ منگل کی صبح 50سے زیادہ مسافروں کی سیدھی سے ستنا لیکر جا رہی بس بان ساگر نہر کے پاس حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ حادثے کے بعد بس میں سوار سات مسافر تیر کر باہر آگئے تھے لیکن 51مسافروں کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ اس میں 47 کی لاشیں دیر رار تک مل گئی تھیں۔

سیدھی بس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 51 ہوچکی ہے۔ منگل کی رات تک 47لاشیں ملی تھیں۔ بدھ کو چار لاشیں اور ملیں جس میں پانچ مہینے کی بچی کی لاش ریوا میں ملی ہے۔ تین لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ اس درمیان آج سی ایم شیو راج سنگھ چوہان جائے حادثہ پہنچیں گے۔ وہ متاثر کنبوں سے بھی ملیں گے۔


ریوا کے سمریا کے مقامی بس ڈرائیور 28سال کے بالیندر وشو کرما پوچھ تاچھ میں پولیس کو بتایا کہ اس کا ایک ڈرائیونگ لائسنس حادثے میں بہہ گیا جبکہ دوسرا لائسنس ریوا میں ہے۔ وہی گاڑی کے دستاویز ستنا میں ہیں۔ اس کے بعد بالیندر کے ڈرائونگ لائسنس اور بس کے ڈاکیومینٹس کیلئے دو ٹیمیں ریوا اور ستنا بھیجی گئی ہیں۔ پولیس ڈرائیور سے یہ پتہ کرنے میں مصروف ہے کہ کیا وہ پہلے بھی اوور لوڈ کرکے بس چلاتا تھا؟ ASP انجولتا پٹلے کے مطابق بس میں کل 63 مسافر سوار تھے۔ ان میں سے تین مسافر حادثے سے پہلے ہی بس سے اتر گئے تھے۔ وہیں 60 مسافروں میں چھ کی جان بچائی جا چکی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Feb 17, 2021 03:53 PM IST