ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

یوم جمہوریہ :  66 سال بعد ایسا ہوگا جب پریڈ سے ندارد رہے گا یہ دستہ

رائے پور : ہندوستانی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہونے جا رہا ہے جب یوم جمہوریہ پریڈ میں اونٹ دستہ شامل نہیں ہوگا ۔ سرکاری ہدایات نہیں ملنے کی وجہ سے اونٹوں پر سوار ہونے والے 90 رکنی بی ایس ایف جوان دستہ اور بینڈ ٹکڑی اس مرتبہ پروگرام کے لئے ڈریس ریہرسل کے دوران مشق نہیں کر پا رہی ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 18, 2016 10:48 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوم جمہوریہ :  66 سال بعد ایسا ہوگا جب پریڈ سے ندارد رہے گا یہ دستہ
رائے پور : ہندوستانی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہونے جا رہا ہے جب یوم جمہوریہ پریڈ میں اونٹ دستہ شامل نہیں ہوگا ۔ سرکاری ہدایات نہیں ملنے کی وجہ سے اونٹوں پر سوار ہونے والے 90 رکنی بی ایس ایف جوان دستہ اور بینڈ ٹکڑی اس مرتبہ پروگرام کے لئے ڈریس ریہرسل کے دوران مشق نہیں کر پا رہی ہے۔

رائے پور : ہندوستانی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہونے جا رہا ہے جب یوم جمہوریہ پریڈ میں اونٹ دستہ شامل نہیں ہوگا ۔ سرکاری ہدایات نہیں ملنے کی وجہ سے اونٹوں پر سوار ہونے والے 90 رکنی بی ایس ایف جوان دستہ اور بینڈ ٹکڑی اس مرتبہ پروگرام کے لئے ڈریس ریہرسل کے دوران مشق نہیں کر پا رہی ہے۔



انہوں نے بتایا کہ دستہ گزشتہ چند ماہ سے دہلی میں ہے، لیکن اسے ریہرسل میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی سرکاری حکم نہیں جاری کیا گیا ہے۔ لہذا اونٹ دستہ ریہرسل نہیں کر رہا ہے۔


غور طلب ہے کہ اونٹوں کے بی ایس ایف دستہ کو پہلی مرتبہ 1976 کی پریڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ 1950 سے ہر یوم جمہوریہ کی تقریب میں یہ اونٹ دستہ شامل ہوتا رہا ہے۔


اونٹ دستے سے وابستہ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ بی ایس ایف کا اونٹ دستہ ہر سال 26 جنوری کو راج پتھ پر پریڈ کا حصہ رہا ہے۔ اس میں دو ٹیمیں ہوتی ہیں۔ پہلی ٹیم میں 54 جوان ہوتے ہیں، جبکہ دوسری 36 رکنی بینڈ ٹیم ہوتی ہے۔ پہلی ٹیم میں بی ایس ایف جوان مسلح ہوکر اونٹ پر سوار رہتے ہیں، جبکہ دوسری ٹیم کے جوان رنگ برنگی کپڑوں میں ہوتے ہیں اور اسٹریٹجک دھنیں بجاتے رہتے ہیں۔



فوج کے تربیت کتے پریڈ میں ہوں گے شامل


تاہم اس مرتبہ فوج کے تربیت کتوں کو بھی پریڈ میں شامل ہونے کے موقع دیا جا رہا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق اس موقع کے لئے خصوصی طور پر تربیت یافتہ جرمن شیفرڈ اور لیبرڈنسل کے 36 کتوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ان کے انسٹرکٹر بھی پریڈ میں شامل ہوں گے۔ 36 کتے اور ان کے 36 انسٹرکٹر کی یہ جوڑی آرمی ڈاگ اسکواڈ میں شامل ہوکر پریڈ کرے گی۔



فرانسیسی فوجی بھی بنیں گے پریڈ کا حصہ


حکام کے مطابق اس مرتبہ 26 جنوری کی پریڈ میں کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ جہاں آئی ٹی بی پی، سی آئی ایس ایف اور ایس ایس بی کی طرح نیم فوجی دستوں کو شامل نہیں کیا جا رہا ہے، وہیں کئی نئی چیزیں بھی شروع کی جا رہی ہیں۔ اس مرتبہ پریڈ میں فرانسیسی فوجی بھی شامل ہوں گے۔

First published: Jan 18, 2016 10:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading